ہوم » نیوز » اسپورٹس

اپنے ہی کھلاڑیوں کی وجہ سے مشکل میں پھنسے وراٹ کوہلی ، گنوا سکتے ہیں ٹیسٹ سیریز !۔

یک روزہ سیریزگنوانے کے بعد اب ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔

  • Share this:
اپنے ہی کھلاڑیوں کی وجہ سے مشکل میں پھنسے وراٹ کوہلی ، گنوا سکتے ہیں ٹیسٹ سیریز !۔
یک روزہ سیریزگنوانے کے بعد اب ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔

یک روزہ سیریزگنوانے کے بعد اب ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوچکا ہے ، جو کہ وراٹ کوہلی کیلئے باعث تشویش ہے ۔ آپ سوچ رہے ہیں گے کہ آخر کیوں اپنی ہی ٹیم وراٹ کوہلی کیلئے مشکل بنی ہوئی ہے ۔ دراصل وراٹ کے پاس یک روزہ ٹیم کی طرح ٹیسٹ میں بھی کئی متبادل ہیں اور وہ ایک مرتبہ پھر تذبذب کا شکار ہوسکتے کہ وہ کن کن کو آخری گیارہ میں جگہ دیں۔

ان میں کے ایل راہل ایک مرتبہ پھر بڑا سوال ہیں کہ آخر انہیں کس پوزیشن پر کھیلایا جائے ، کیونکہ اگر راہل کھیلتے ہیں تو شیکھر دھون کا کھیلنا مشکل ہے ۔ اگر وراٹ کوہلی کے ایل راہل کو مڈل آرڈر میں کھیلاتے ہیں ، تو پھر پجارا ، رہانے ، کرون نائر جیسے بلے باز کہاں کھیلیں گے ۔ یہ بات تقریبا واضح ہی ہے کہ شیکھر دھون اور کے ایل راہل میں سے کوئی ایک بلے باز ہی آخری گیارہ میں شامل ہوگا۔

علاوہ ازیں کوہلی کیلئے ایک پریشانی کی بات یہ بھی ہوگی کہ وہ کتنے اور کون کون سے اسپنر گیند بازوں کے ساتھ میدان پر اتریں ۔ کلدیپ یادو نے انگلینڈ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ آر اشون بھی تجربہ کار گیند باز ہیں اور کاونٹی میں انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ ٹیم انڈیا کے پاس جڈیجہ بھی ہیں ، جو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ وراٹ کوہلی کتنے اسپنرس کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ہری پچ بنائے گا تو ایسے میں کیا کوہلی دو اسپنر کو ٹیم میں شامل کریں گے ؟ اگر دو کو شامل کرتے ہیں ، تو کلدیپ یادو اور اشون کھیلیں گے اور جڈیجہ باہر رہیں ۔ وہیں اگر ایک ہی اسپنر کے ساتھ میدان پر اترتے ہیں تو کوہلی کیلئے بڑی پریشانی کی بات یہ ہوگی کہ وہ اشون اور کلدیپ میں سے کس کا انتخاب کریں۔


کے ایل راہل اور شیکھر دھون
کے ایل راہل اور شیکھر دھون


ایسی ہوسکتی ہے پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون : ۔
مرلی وجے ، کے ایل راہل ، وراٹ کوہلی ، چتیشور پجارا ، اجنکیا رہانے ، دنیش کارتک ، ہاردک پانڈیا ، آر اشون ، محمد سمیع ، ایشانت شرما اور کلدیپ یادو ۔
First published: Jul 19, 2018 05:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading