ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کی کمان ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں میں ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مچیل سینٹنر کریں گے۔ کین ولیمسن نیویز کے ہندوستان دورے کا حصہ نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہندوستانی ٹیم اس فارمیٹ میں نئے کپتان کی قیادت میں شاندار فارم میں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری نہیں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جیت کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کُل 22 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 ہنوستان نے جیتے ہیں جبکہ 9 میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی ہے۔ تین میچ ٹائی رہے ہیں۔ ہندوستان میں یہ دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرچکی ہیںَ ان میں سے پانچ مرتبہ ٹیم انڈیا نے جیت درج کی، جب کہ نیوزی لینڈ کو تین میچوں میں جیت ملی ہے۔ رانچی میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہے۔ 2021 میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا نے سات وکٹ سے جیت درج کی تھی۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا T20 کب ہوگا؟ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کہاں کھیلا جائے گا؟ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کب شروع ہوگا؟ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 6.30 بجے ہوگا۔
میچ کس ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا؟ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے پاس ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی T20 سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ہیں۔ اس میچ کو آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔
فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟ اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔
فری میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ ڈی ڈی فری ڈش پر آپ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر اس میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی بھی طرح کا معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں ٹاٹا اسکائی کنکشن ہے تو آپ ٹاٹا پلے ایپ پر بھی یہ میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اضافی چارج کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔