اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان کے لیے کرو یا مرو مقابلہ، جانیے کب کہاں اور کیسے دیکھے لائیو ٹیلیکاسٹ

    ہندوستان کے لیے کرو یا مرو مقابلہ، جانیے کب کہاں اور کیسے دیکھے لائیو ٹیلیکاسٹ

    ہندوستان کے لیے کرو یا مرو مقابلہ، جانیے کب کہاں اور کیسے دیکھے لائیو ٹیلیکاسٹ

    گزشتہ میچ میں سینٹنر نے اچھی کپتانی کے ساتھ شاندار گیندبازی بھی کی تھی۔ وہیں ڈیون کانوے اور ڈیریل مچیل نے نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow, India
    • Share this:
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج اتوار کو لکھنو میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کے لیے یہ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ اس میچ کو گنوانے پر ٹیم انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز بھ یگنوادے گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے 21 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ ہاردک پانڈیا اب تک اپنی کپتانی میں ہر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے اور وہ اس سیریز میں بھی واپسی کرنا چاہیں گے۔ وہیں، نیوزی لینڈ کی کپتانی مچیل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔ گزشتہ میچ میں سینٹنر نے اچھی کپتانی کے ساتھ شاندار گیندبازی بھی کی تھی۔ وہیں ڈیون کانوے اور ڈیریل مچیل نے نیوزی لینڈ کو کین ولیمسن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا T20 کب ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کہاں کھیلا جائے گا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کب شروع ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 6.30 بجے ہوگا۔

      میچ کس ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا؟
      اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے پاس ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی T20 سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ہیں۔ اس میچ کو آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

      فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟
      اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سلیکٹرز سے ہوئی بڑی بھول، 5خونخوار تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹی 20 میں ہوگی واپسی

      یہ بھی پڑھیں:
      انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ ہاکی ورلڈ کپ 2023: کب اور کہاں ہوگا IND بمقابلہ SA ورلڈ کپ

      فری میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ
      ڈی ڈی فری ڈش پر آپ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر اس میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی بھی طرح کا معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں ٹاٹا اسکائی کنکشن ہے تو آپ ٹاٹا پلے ایپ پر بھی یہ میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اضافی چارج کی ضرورت نہیں ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: