ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: وراٹ کی غیر موجودگی میں ٹیم انڈیا کو ملی سب سے بڑی ہار

وراٹ کی غیر موجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت سنبھالی لیکن اپنے 200 ویں ون ڈے میں روہت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

  • UNI
  • Last Updated: Jan 31, 2019 12:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: وراٹ کی غیر موجودگی میں ٹیم انڈیا کو ملی سب سے بڑی ہار
نیوزی لینڈ کی ٹیم ۔ فائل فوٹو

 باقاعدہ کپتان وراٹ کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے یک روزہ میچ میں ٹیم انڈیا انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 92 رنوں پرسمٹ گئی اور اسے آٹھ وکٹ کی کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستان اس شکست کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے آگے ہے۔


کپتان وراٹ کو ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں اور اس 20-20 سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔ وراٹ کی غیر موجودگی میں روہت شرما نے ٹیم کی قیادت سنبھالی لیکن اپنے 200 ویں ون ڈے میں روہت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم انڈیا تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کا سامنا نہیں کر سکی اور 30.5 اووروں میں 92 رنوں پر ہی آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 14.4 اوور میں دو وکٹ پر 93 رن بنا کر وقفے سے پہلے ہی میچ ختم کر دیا۔


یہ یک روزہ میچ50 اوور تک بھی نہیں پہنچ پایا۔ بولٹ نے ہندستانی ٹیم کو ایک کے بعد ایک جھٹکا دیتے ہوئے 10 اووروں میں محض 21 رن پر پانچ وکٹ لئے اور مین آف دی میچ بن گئے۔ روہت شرما (7)، شکھر دھون (13) ، شبھمن گل نو، امباٹي رائیڈو ، دنیش کارتک(0) ، کیدار جادھو ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہاردک پانڈیا نے (16)، کلدیپ یادو (15) اور يجویندر چہل نے (18) رن بنا کر ہندستان کو 92رنوں کے اسکور تک پہنچایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نکولس نے ناٹ آؤٹ (30) اور راس ٹیلر نے ناٹ آؤٹ (37) رن بنا کر نیوزی لینڈ کو 14.4 اوور میں ہی سیریز کی یکطرفہ سبقت دلا دی۔


First published: Jan 31, 2019 12:32 PM IST