ہوم » نیوز » اسپورٹس

مانچسٹر کے میدان پر آسان نہیں ٹیم انڈیا کی راہ، نیوزی لینڈ سے ملے گا سخت چیلنج

یوں تو ون ڈے تاریخ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ سے زیادہ میچ جیتے ہیں لیکن عالمی کپ کی بات کریں تو یہاں ٹیم انڈیا پچھڑتی رہی ہے۔

  • Share this:
مانچسٹر کے میدان پر آسان نہیں ٹیم انڈیا کی راہ، نیوزی لینڈ سے ملے گا سخت چیلنج
ٹیم انڈیا: فوٹو کریڈٹ اے پی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں منگل کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے۔ یہ مقابلہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر کھیلا جائے گا۔ لیگ مرحلے میں ہندوستانی ٹیم پہلے اور نیوزی لینڈ چوتھے مقام پر رہی تھی۔ مانچسٹر میں ٹیم انڈیا نے اس عالمی کپ میں دو میچ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ان میچوں میں ٹیم انڈیا کو جیت ملی تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اس میدان پر ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔


یوں تو ون ڈے تاریخ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ سے زیادہ میچ جیتے ہیں لیکن عالمی کپ کی بات کریں تو یہاں ٹیم انڈیا پچھڑتی رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف ہوئے سات میں سے چار مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے اور اس بار بھی ہندوستانی ٹیم کی راہ آسان نظر نہیں آ رہی ہے۔ خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ ٹیم انڈیا کا مضبوط بلے بازی آرڈر پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کے سامنے ڈھیر ہو گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کو اس مقابلہ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔


دراصل، اس عالمی کپ میں اب تک تیز گیندبازوں کا دبدبہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اسپنزر محض 129 وکٹیں ہی لے سکے ہیں اور مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر بھی صورت حال الگ نہیں ہے۔

First published: Jul 08, 2019 01:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading