ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs New Zealand:ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کو ملی شکست

میزبان ٹیم کو جیت کے لئے صرف 132 رنز کا ہدف دیا ۔جس پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹیں گنوا کر آسانی سے حاصل کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 242 رنز بنائے تھے

  • Share this:
India vs New Zealand:ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کو  ملی شکست
میزبان ٹیم کو جیت کے لئے صرف 132 رنز کا ہدف دیا ۔جس پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹیں گنوا کر آسانی سے حاصل کرلیا۔

کرائسٹ چرچ :ون ڈے کے بعد ، ٹیسٹ سریز میں شکست کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈکا اختتام کردیاہے۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ڈھائی دن میں ہندوستان کو 7 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرلی۔ ویلنگٹن میں بھی نیوزی لینڈنے ہندوستان کو 10 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے بہت سارے اسباق کے ساتھ اپنے طویل سفر دورے نیوزی لینڈ کا اختتام کرلیا۔ ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں میزبان ٹیم کوشکست دے کر اپنے اس دورے کا آغاز کیاتھا۔لیکن اس کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو شکست دے دی اور اب دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ بھی کیا ہے۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ 180 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔


اپنی عزت بچانے کے لئے ، ٹیم انڈیا کے پاس کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا آخری موقع تھا ، لیکن ایک بار پھر ہندوستانی ٹیم اپنی کمزوریوں پر قابوپانے میں ناکا م ہوگئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لئے صرف 132 رنز کا ہدف دیا ۔جس پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹیں گنوا کر آسانی سے حاصل کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 242 رنز بنائے تھے ، جس کے بعد ہندوستانی بولرز نےنیوزی لینڈ ٹیم کو پہلی اننگز 235 میں رنز پرآل آؤٹ کردیا۔ لیکن ہندوستانی بلے بازوں نے اپنے ہی باؤلرز کی سخت محنت کوضائع کردیا اور دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا 124 رنز پرآل آؤ ٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کے سامنے آسان ہدف رکھا۔ دوسری اننگز میں ، ٹام لیتھم نے 52 ، ٹام بلینڈل نے 55 رن اور کین ولیمسن نے 5 رنز بنائے۔


ٹیم انڈیا صرف 47 منٹ میں ہی آل آؤٹ ہوگئی


نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 235 رنز پر روکنے میں کامیاب ہونے والی ٹیم انڈیا نے دوسرے ہی دن اپنی دوسری اننگز میں 90 رنز دے کر چھ وکٹیں گنوا دیں۔ ایک بار پھر ہندوستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا۔ چیتشور پجارا نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ تاہم ، ایک وقت میں سب کو ہنوما ن وہاری اور رشبھ پانت سے توقعات تھیں ، جو دوسرے دن کچھ بہتر نہیں کرپائیں۔ لیکن تیسرے دن دونوں بلے بازوں نے ہندوستانی اننگز کو 90 رنز سے آگے بڑھا کر دن کا کھیل شروع کیا۔ لیکن صرف 47 منٹ میں ہی ٹیم انڈیا آل آؤٹ ہوگئی۔ 97 رنز پر ، ہندوستان کو دن کا پہلا دھچکا ہنوما ن وہاری کی آؤٹ ہونے سے لگا۔ اس کے بعد 97 رنز پر رشبھ پنت آؤٹ ہوئے۔ تاہم ، اس کے بعد ، رویندر جذا،انجا نے ،محمد شامی اور جسپریت بمراہ کے ساتھ مل کر اننگز کو 124 رنز تک پہنچا دیا۔ جڈیجا 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہنوما نے 9 اور پنت نے 4 رنز بنائے۔ بولٹ نے چار اور ساوتھی نے 3وکٹیں لیں۔

ہندوستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا
ہندوستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا


بمراه نے نیوزی لینڈ کو کیا پریشان

دوسری اننگز میں ير جسپريت بمراه نے میزبان نیوزی لینڈ کو پریشان کیا- لیکن ٹیم انڈیا میچ کو نہیں بچاسکی کیوں کہ ہدف بڑا نہیں تھا۔ اومیش یادو نے لیتھم اور بلنڈل کے مابین 100 رنز کی بڑی شراکت توڑ دی۔وہ لیتھم کو پینت نے 52 رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد ، بمراہ نے نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیم کو 5 رن بنا کر اجنکیا رہانے کے ہاتھوں آؤٹ کروادیااور اس کے بعد ٹول بلنڈل کو 55 کے اسکور پربمراہ نے بولڈ کیا اور نیوزی لینڈ کو تیسرا جھٹکا لگا۔ بمراہ کی عمدہ باؤلنگ کے باوجود ، ہندوستان میچ نہیں بچاسکا ، لیکن ایک بڑی شکست سے بچ گیا۔
First published: Mar 02, 2020 10:18 AM IST