ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ میں محمد شمی نے توڑا عرفان پٹھان کا ریکارڈ، بنا ڈالی سب سے تیز سنچری

شمی نے اپنے پہلے دو اووروں میں ہی دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر لا کھڑا کر دیا

  • Share this:
نیوزی لینڈ میں محمد شمی نے توڑا عرفان پٹھان کا ریکارڈ، بنا ڈالی سب سے تیز سنچری
نیپیر ون ڈے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمی نے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات دلائی

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانی تیز گیند بازوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔  نیپیر ون ڈے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد شمی نے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات دلائی۔ شمی نے اپنے پہلے دو اووروں میں ہی دو وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر لا کھڑا کر دیا۔ شمی نے گپٹل اور کولین منرو کو بولڈ کیا۔ گپٹل کو بولڈ کرتے ہی شمی نے ایک بڑا کارنامہ بھی کر دکھایا۔


محمد شمی ہندوستان کی طرف سے سب سے تیز 100 ون ڈے وکٹ لینے والے تیز گیندباز بن گئے۔ شمی نے صرف 55 اننگز میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے، انہوں نے عرفان پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا۔


عرفان پٹھان نے 59 اننگز میں اپنے 100 ون ڈے وکٹ پورے کئے تھے۔ اس کے بعد ظہیر خان نے 65 اننگز میں اور اگرکر نے 67 اننگز میں اپنے 100 ون ڈے وکٹ پورے کئے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: محمد شمی کی بیوی حسین جہاں نے شروع کی سیاسی اننگ، کانگریس میں اختیار کی شمولیت

 
First published: Jan 23, 2019 10:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading