உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان-نیوزی لینڈ دوسرا ٹی20آج، ہاٹ اسٹار نہیں، اس ایپ پر دیکھیں لائیو اسٹریمنگ

    ہندوستان-نیوزی لینڈ دوسرا ٹی20آج، ہاٹ اسٹار نہیں، اس ایپ پر دیکھیں لائیو اسٹریمنگ

    ہندوستان-نیوزی لینڈ دوسرا ٹی20آج، ہاٹ اسٹار نہیں، اس ایپ پر دیکھیں لائیو اسٹریمنگ

    دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مقابلہ ہاری تھیں۔ ایسے میں اس ٹورنامنٹ کی یادوں کو بھلا کر ٹیمیں ایک نئی شروعات کرنا چاہیں گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Zealand
    • Share this:
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کاپہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ ویلنگٹن میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ اب دونوں ٹیمیں آج اتوار کو ماونٹ ماونگنوئی میں ٹکرائیں گی۔ اس میچ کو جیت کر ٹیم انڈیا سیریز میں سبقت حاصل کرنا چاہے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب دو میچ ہی بچے ہیں۔ ایسے میں اتوار کو جیتنے والی ٹیم کو 22 نومبر کو نیپیئر میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پریشر نہیں ہوگا۔

      دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مقابلہ ہاری تھیں۔ ایسے میں اس ٹورنامنٹ کی یادوں کو بھلا کر ٹیمیں ایک نئی شروعات کرنا چاہیں گی۔ ٹیم انڈیا کا دارومدار کپتان ہاردک پانڈیا پر ہوگا۔ انہیں مشن 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اہم مانا جارہا ہے۔ ٹیم انڈیا فی الحال تبدیلی کے دور میں ہے۔ ایسے میں وہ ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کے لیے دعویٰ پیش کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ پکی کرنے کے لیے زور لگائیں گے۔

      کب ہوگا انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 نومبر یعنی آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

      انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ کا میچ کب شروع ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے ہے۔ ٹاس صبح 11:30 بجے ہوگا۔

      میچ کس ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا؟
      ڈی ڈی اسپورٹس کے پاس نیوزی لینڈ کے دورے پر ہندوستان کے T20 میچوں کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ہیں۔ آپ مفت میں میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اتراکھنڈ کی وادیوں میں انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو اپنے درمیان پاکر خوش ہوئے لوگ

      یہ بھی پڑھیں:
      سابق پاکستانی کپتان نے کہا، پتہ نہیں ہاردک پانڈیا کو کپتان کے طور پر کون دیکھ رہا ہے

      فون یا لیپ ٹاپ پر لائیو میچ کیسے دیکھیں؟
      اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ایمیزون پرائم ویڈیو ایپ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: