உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کے تین چیلنجز سےنمٹنا ہندوستان کے لئے لازمی، نہیں تو ہو جائے گا ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کے تین چیلنجز سےنمٹنا ہندوستان کے لئے لازمی، نہیں تو ہو جائے گا ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی-20 عالمی کپ: نیوزی لینڈ کے تین چیلنجز سےنمٹنا ہندوستان کے لئے لازمی، نہیں تو ہو جائے گا ٹورنامنٹ سے باہر

    India vs New Zealand, T20 World Cup 2021: عالمی کپ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کوگزشتہ بار 18 سال پہلے شکست دی تھی۔ ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کا فیصد کافی کم ہے۔ اس بار تو ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کے چیلنج کے علاوہ کئی اور بھی چیلنجز ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی فٹنس، بھونیشور کمار کا خراب فارم ٹیم انڈیا کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ (India vs New Zealand) کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے 28 ویں میچ میں جب آمنے سامنے اترے گی تو دونوں کی کوشش اس ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو بچائے رکھنے کی ہوگی۔ دونوں میں سے آج ہارنے والی ٹیم کا سفر ٹی-20 عالمی کپ میں تقریباً ختم سا ہو جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ دونوں کو اپنے گزشتہ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان کے لئے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی کے میدان پر کھیلا جانے والا مقابلہ کرو یا مرو میچ جیسا ہوگا۔ عالمی کپ کی تاریخ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو گزشتہ بار 18 سال پہلے شکست دی تھی۔ ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کا فیصد کافی کم ہے۔ اس بار تو ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کے چیلنج کے علاوہ کئی اور بھی چیلنج ہیں۔

      ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کی فٹنس، بھونیشور کمار (Bhuvneshwar Kumar) کا خراب فارم ٹیم انڈیا کے لئے سردرد بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو اپنی امیدوں کو بچائے رکھنے کے لئے نیوزی لینڈ کے تین چیلنجز کو ہر حال میں پار کرنا ہوگا۔ ہندوستان کے سامنے کیوی کپتان کین ولیمسن، تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ اور اسپنر ایشا سوڑھی تین سب سے چیلنج ہیں۔

      کیوی کپتان کین ولیمسن نے ہندوستان کے خلاف 11 میچوں میں 325 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 136 رہا ہے۔ انہوں نے اس سے زیادہ رن صرف پاکستان کے خلاف بنائے۔ کیوی کپتان کا ٹی-20 کرکٹ میں سب سے بہترین 95 رن کا اسکور بھی ہندوستان کے خلاف ہی ہے۔

      ہندوستان کے خلاف ٹاپ آرڈر کے بلے باز روہت شرما، کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی لیفٹ آرم تیز گیند باز کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے ان تینوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔ لیفٹ آرم تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو ریکارڈ 6 بار، روہت شرما کو 5 بار اور کے ایل راہل کو ایک بار آوٹ کرچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: