உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما کی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نےکہا- ہندوستانی کرکٹ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا

    روہت شرما کی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نےکہا- ہندوستانی کرکٹ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا

    روہت شرما کی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد وراٹ کوہلی نےکہا- ہندوستانی کرکٹ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا

    India vs New Zealand: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 نومبر سے کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت میں میدان پر اترے گی۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹی-20 ٹیم میں ان کی جگہ لے لی ہے۔ 17 نومبر سے نیوزی لینڈ (India vs New Zealand) کے خلاف کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں میدان پر اترے گی۔ بی سی سی آئی (BCCI) نے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان بھی کردیا ہے اور وراٹ کوہلی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

      ٹیم کے اعلان کے بعد بدھ کو وراٹ کوہلی نے چیف کوچ روی شاستری (Ravi Shastri) سمیت باقی معاون اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا اورکہا کہ ایک ٹیم کے طور پر شاندار سفر کے لئے اور خوبصورت یادوں کے لئے آپ سبھی کا شکریہ۔ آپ کا تعاون شاندار رہا اور ہندوستانی کرکٹ تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے نیک خواہشات۔



      دراصل ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں ہندوستان کی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی چیف کوچ روی شاستری سمیت باقی معاون اسٹاف کا بھی ٹیم انڈیا کے ساتھ سفر پورا ہوگیا۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی روی شاستری اعلان کرچکے ہیں کہ وہ پھر سے کوچ نہیں بننا چاہتے۔ روی شاستری کی جگہ سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے لی ہے۔ راہل دراوڑ نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملالہ یوسف زئی کا گہرا رشتہ، فرنچائزی کے بھی تھے مالک


      ٹی-20 عالمی کپ میں اثر چھوڑنے میں ناکام رہنے کے بعد ہاردک پانڈیا کو ٹیم سے باہر کردیا ہے۔ سینئر لیگ اسپنر یجویندر چہل اور تیزگیند باز محمد سراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ روہت شرما کی تقرری محض رسمی تھی، جبکہ کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں لوکیش راہل نائب کپتان ہوں گے۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ، محمد شمی اور آل راونڈر رویندر جڈیجہ کو بھی اس سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: