உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یکروزہ میچ کے لیے وسیم جعفر نے منتخب کی بے حد خطرناک ٹیم، آل راونڈر کو ملا موقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یکروزہ میچ کے لیے وسیم جعفر نے منتخب کی بے حد خطرناک ٹیم، آل راونڈر کو ملا موقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یکروزہ میچ کے لیے وسیم جعفر نے منتخب کی بے حد خطرناک ٹیم، آل راونڈر کو ملا موقع

    سابق کرکٹر نے ٹیم میں دو اسپشلسٹ گیند بازوں کو رکھا ہے۔ اس میں ارشدیپ سنگھ اور نوجوان سنسنی تیز گیند باز عمران ملک کا نام شامل ہے۔ ملک اپنی تیز رفتار گیند بازی کے لیے مشہور ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      نیوزی لینڈ دورے پر گئی ٹیم انڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ٹیم کو شکست دینے کے بعد ونڈے سیریز میں بھی دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 25 نومبر کو آک لینڈ میں واقع ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔ ونڈے فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت ہاردک پانڈیا کی جگہ تجربہ کار بلے باز شکھر دھون کریں گے۔

      پہلے ونڈے میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی وسیم جعفر نے پلیئنگ الیون کے بارے میں ای ایس پی این کرک انفو کے ساتھ خاص بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اوپنر بیٹسمین کے طور پر شکھر دھون کے ساتھ شبھمن گل کا انتخاب کیا ہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بخوبی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

      اس کے علاوہ انہوں نے مڈل آرڈر میں شرئیس ایئر، سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت کا انتخاب کیا ہے۔ پنت بلے بازی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کی بھی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیم انڈیا میں چار آل راونڈرس کو منتخب کیا ہے جن میں دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر اور دیپک چاہر کا نام شامل ہے۔

      اس کے علاوہ سابق کرکٹر نے ٹیم میں دو اسپشلسٹ گیند بازوں کو رکھا ہے۔ اس میں ارشدیپ سنگھ اور نوجوان سنسنی تیز گیند باز عمران ملک کا نام شامل ہے۔ ملک اپنی تیز رفتار گیند بازی کے لیے مشہور ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وجے ہزارے ٹرافی: ارسلان خان کا شادار پرفارمنس، ٹن فیشن چنڈی گڑھ کیلئےلگاتار پانچویں جیت

      یہ بھی پڑھیں:
      کرکٹر وسیم اکرم ہوئے جذباتی، کہا: دنیا مجھے مانتی ہے بہترین گیندباز، لیکن پاکستان میں فکسر

      پہلے ونڈے کے لیے وسیم جعفر کی منتخب کردہ ٹیم:
      شکھر دھون (کپتان)، شبھمن گل، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: