ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND vs NZ WTC Final : خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل جلد ختم ، وراٹ اور رہانے جمے

WTC Final, IND vs NZ Day 2 Highlights : کھیل روکے جانے کے وقت ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ( 44 ) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ( 29 ) رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ دونوں کے درمیان 58 رن کی شراکت داری ہوچکی ہے ۔ ہندوستان نے تین وکٹ گنواکر 146 رن بنائے تھے ۔

  • Share this:
IND vs NZ WTC Final : خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل جلد ختم ، وراٹ اور رہانے جمے
IND vs NZ WTC Final : خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل جلد ختم ، وراٹ اور رہانے جمے ۔ (AP)

ساوتھمپٹن : ہندوستان اور نیوزی کے درمیان کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل کے دوسرے دن بھی موسم نے پریشان کیا ۔ ساوتھمپٹن میں جاری اس تاریخی خطابی مقابلہ کا پہلا دن بارش کی وجہ سے پوری طرح دھل گیا تھا ۔ دوسرے دن صرف 64.4 اوورس کا ہی کھیل ہوپایا اور خراب روشنی کی وجہ سے میچ اہلکاروں نے جلد کھیل روکنے کا فیصلہ کیا ۔ کھیل روکے جانے کے وقت ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ( 44 ) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ( 29 ) رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ دونوں کے درمیان 58 رن کی شراکت داری ہوچکی ہے ۔ ہندوستان نے تین وکٹ گنواکر 146 رن بنائے تھے ۔


جمعہ کے روز میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا تھا ۔ ہفتہ کو میچ ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے دونوں اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل نے عمدہ بیٹنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے حریف کے بولرز کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ روہت نے کچھ عمدہ چوکے لگائے ۔ ہندوستانی اننگز کے 21 ویں اوور میں کائل جیمسن کے آف اسٹمپ کے بالکل باہر پڑی ایک گیند ، روہت کے بیٹ کا بیرونی کنارہ لے کر تیسری سلپ پر کھڑے ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ ہوگئی ۔


ہندوستان کو ایک اور دھچکا اس وقت جلد ہی پہنچا ، جب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کی طرف سے آؤٹ سونگر گیل کو چھوتی ہوئی کو وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔ روہت نے 68 گیندوں پر 34 رنز میں چھ چوکے لگائے جبکہ گل نے 64 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے لگائے ۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ 62 اور دوسری وکٹ 63 کے اسکور پر گری۔


اس کے بعد چیتیشور پجارا اور کپتان وراٹ کوہلی نے لنچ تک باقی وقت بحفاظت نکال لیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقت پجارا کا کھاتہ 24 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد نہیں کھلا تھا ، جب کہ ویراٹ نے 12 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چھ رنز بنائے۔ دوپہر کے لنچ کے بعد وراٹ اور پجارا نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالنے کا کام شروع کیا ، لیکن کیوی بولروں نے سخت باؤلنگ کے ذریعہ ہندوستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔ پجارا 54 گیندوں میں آٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے ۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی اندر آنے والی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگیا۔ پجارا نے اس فیصلے کے خلاف ڈی آر ایس نہیں لیا اور واپس پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کاتیسرا وکٹ 88 کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد میدان میں آنے والے رہانے نے وراٹ کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو آگے بڑھایا۔ خراب لائٹنگ کی وجہ سے چائے کا وقت مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے لیا گیا تھا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 12:16 AM IST