உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2022: ہند-پاک کے مابین 23 اکتوبر کو مقابلہ، ٹیم انڈیا کے لئے خطرے کی گھنٹے ہوں گے شاہین آفریدی

    شاہین آفریدی ٹی20 عالمی کپ مقابلے میں ہندوستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہوسکتے ہیں۔

    شاہین آفریدی ٹی20 عالمی کپ مقابلے میں ہندوستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہوسکتے ہیں۔

    ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے پاکستانی ٹیم کے لئے بھی بڑی خوشخبری ہے۔ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ورک آوٹ کرتے ہوئے اپنا ویڈیو ڈالا ہے۔ ہندوستان کے خلاف شاہین آفریدی بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ آفریدی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 میں بھی ٹیم انڈیا کو گہرا زخمی دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آئی سی سی مرد ٹی20 عالمی کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 23 اکتوبر کو مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ زخمی جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے لئے بھی بڑی خوشخبری ہے۔ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی فٹ نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ورک آوٹ کرتے ہوئے اپنا ویڈیو ڈالا ہے۔ ہندوستان کے خلاف شاہین آفریدی بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ آفریدی نے ٹی20 عالمی کپ 2021 میں بھی ٹیم انڈیا کو گہرا زخمی دیا تھا۔

      شاہین شاہ آفریدی کو جولائی ماہ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت داہنے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔ اس وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 اور انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے ایک ویڈیو ڈالا ہے، جس میں وہ ویٹ لفٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔



      آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے اکتوبر میں پاکستان کا یہ تیز گیند باز نیوزی لینڈ سہ رخی سیریز سے ٹیم میں واپسی کرے گا۔ شاہین آفریدی نے پاکستان کی طرف سے اپنے چھوٹے سے کیریئر میں 40 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

       شاہین شاہ آفریدی ویسے ٹی20 میں بے حد خطرناک گیند باز ہیں۔

      شاہین شاہ آفریدی ویسے ٹی20 میں بے حد خطرناک گیند باز ہیں۔


      گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند بازی کو کوئی کرکٹ فینس اب تک نہیں بھولا ہوگا۔ آفریدی کی بدولت ہی پاکستان کی ٹیم 10 وکٹ سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ آفریدی نے روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کا وکٹ حاصل کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شعیب ملک کے عجیب وغریب ٹوئٹ کا کامران اکمل نے دیا جواب، پاکستانی فینس لگا رہے ہیں دونوں کی کلاس

      یہ بھی پڑھیں۔

      شعیب اختر نے محمد رضوان کو لگائی لتاڑ، PAK ٹیم سلیکشن پر بھی اٹھائے سوال

      شاہین شاہ آفریدی ویسے ٹی20 میں بے حد خطرناک گیند باز ہیں۔ اس 22 سال کے کھلاڑی نے 119 ٹی20 میچوں میں 165 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 19 رن دے کر 6 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹی20 کیریئر میں چار بار پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں۔

      ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ایشیا کپ کے ذریعہ پاکستان کو نسیم شاہ کے طور پر بھی خطرناک ٹی20 گیند باز ملا ہے۔ 19 سال کے نسیم شاہ نے ایشیا کپ میں زبردست گیند بازی کی ہے۔ عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روف کی تکڑی کھیل سکتی ہے۔ تینوں گیند باز 150 کی اسپیڈ سے گیند بازی کرنے کے اہل ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: