உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Women's World Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے، متالی راج اینڈ کمپنی کو گیندبازوں سے رہے گی امید

    ہندوستان اور پاکستان ہوں گے آمنے سامنے

    ہندوستان اور پاکستان ہوں گے آمنے سامنے

    ہندوستان اور سخت حریف پاکستان (India vs Pakistan) ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ آئی سی سی خاتون عالمی کپ (Women’s World Cup-2022) میں ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 مارچ کو کرے گی، جب اس کے سامنے پاکستان کا سخت چیلنج ہوگا۔

    • Share this:
      ماونٹ مونگانئی: ہندوستان اور سخت حریف پاکستان (India vs Pakistan) ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ آئی سی سی خاتون عالمی کپ (Women’s World Cup-2022) میں ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 مارچ کو کرے گی، جب اس کے سامنے پاکستان کا سخت چیلنج ہوگا۔ متالی راج (Mithali Raj) کی کپتانی والی ٹیم گزشتہ کچھ وقت سے بلے بازی میں اچھی کارکردگی کر رہی ہے۔ اب گیند بازوں سے بھی بہتر کارکردگی کی امید رکھ کر ہندوستانی خواتین ٹیم اتوار کو اپنے سخت حریف پاکستان کے خلاف بڑی جیت درج کرکے آئی سی سی خاتون ونڈے عالمی کپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرنا چاہے گی۔

      ہندوستان 2005 اور 2017 میں رنراپ رہا اور اس بار وہ خطاب سے کم کچھ نہیں چاہتا ہے۔ خاص طور پر تب جبکہ اس کی دو اسٹار کھلاڑی کپتان متالی راج اور تیز گیند باز جھولن گوسوامی اپنا آخری عالمی کپ کھیل رہی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم ایک ماہ پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچ گئی تھی اور یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہے۔ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق، صبح 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

      ہندوستانی بلے بازوں نے حالانکہ حال ہی میں اچھی کارکردگی پیش کی، لیکن گیند باز امید کے مطابق نہیں کھیل دکھا پائے۔ ہندوستانی بلے بازوں نے دو پریکٹس میچوں سمیت گزشتہ 7 میں 5 میچوں میں 250 سے زیادہ اسکور بنایا جو کہ ٹیم کے لئے اچھا اشارہ ہے، لیکن گیند باز نہیں چل پائے۔ اس سے ہندوستان کو نیوزی لینڈ سے سیریز 4-1 سے گنوانی پڑی۔ وہ دو میچوں میں 270 رن سے زیادہ کے اسکور کا بچاو نہیں کرپایا۔ پانچویں میچ میں حالانکہ انہوں نے اچھی کارکردگی پیش کی، جس سے ہندوستان یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ متالی راج کو امید ہے کہ ان کی ٹیم بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔

      متالی راج نے میچ سے پہلے کہا، ’گزشتہ میچوں سے ہم خود اعتمادی حاصل کرسکتے ہیں۔ حالات کے مطابق، کھیلنا اہم ہے‘۔ تیز گیند بازی شعبے کی قیادت بھروسے مند جھولن گوسوامی کریں گی، جنہوں نے ہمیشہ کی طرح وکٹ نکالنے کی اپنی صلاحیت کی بہترین مثال پیش کی ہے، لیکن میگھنا سنگھ، پوجا وستراکر اور رینوکا سنگھ کو مزید بہتر کھیل دکھانے کی ضرورت ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: