உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ نے ہندوستان-پاکستان ٹسٹ سیریز کرانے کے لئے دیا آفر، بی سی سی آئی نے مسترد کردیا

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔ (BCCI Twitter)

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔ (BCCI Twitter)

    IND vs PAK Test Series: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان میں کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا ثبوت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں میں اکثر دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والے آئندہ ٹی20 عالمی کپ میں دونوں ممالک کے درمیان میچ ممکنہ ہے، لیکن اس درمیان دونوں ممالک کے کرکٹ فینس کے لئے ایک بڑی خبر آئی، جب انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنے یہاں ہندوستان۔پاکستان کے درمیان ٹسٹ سیریز کرانے کا آفر دیا، لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس آفر کو مسترد کردیا ہے۔

      واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 15 سالوں سے ایک بھی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ سال 2008 میں ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ تب سے آج تک ایک بھی ٹسٹ میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔

      بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
      بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیریز کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


      انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ ٹسٹ سیریز کی میزبانی کرنے کی غیر پیشکش کی ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں ہے۔ برطانوی روزنامہ ‘ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کے نائب صدر مارٹن ڈارلو نے موجودہ ٹی20 سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ بات چیت اور مستقبل میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ کے میدانوں پر منعقد کرنے کی پیشکش کی‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      محمد رضوان نے آٹو گراف دیتے ہوئے پیر سے اٹھایا پاکستانی پرچم، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل 

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابراعظم کو خاص میدان پر روکنا کسی کے بس میں نہیں، کل ایک اور سنچری لگانے کی امید

      بی سی سی آئی نے ٹھکرایا آفر

      انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جہاں اپنے فائدے کے لئے یہ پیشکش کی ہے، وہیں بی سی سی آئی نے اس پر کہا کہ آئندہ کچھ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان میچ کرائے جانے کا امکان نہیں ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک افسر نے منگل کو نام نہ شائع کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا، ’پہلی بات تو یہ ہے کہ ای سی بی نے ہندوستان-پاکستان سیریز سے متعلق پی سی بی سے بات کی ہے، جو کہ تھوڑا عجیب ہے۔ کسی بھی طرح سے پاکستان کے خلاف سیریز کا فیصلہ بی سی سی آئی نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔ ابھی جوں کی توں صورتحال برقرار ہے۔ ہم پاکستان کے خلاف ہم صرف کثیر القومی مقابلوں میں ہی کھیلیں گے‘۔

       

      2007 میں کھیلی گئی تھی آخری ٹسٹ سیریز

      ہندوستان اور پاکستان نے آخری بار دو طرفہ سیریز سال 2012 میں ہندوستان میں کھیلی تھی۔ یہ محدود اووروں کی سیریز تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آخری ٹسٹ سیریز 2007 میں کھیلی گئی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے دو طرفہ سیریز کے لئے انکار کیا ہے۔ چاہے وہ ملک میں کھیلی جائے یا کسی دیگر ملک میں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: