உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان سے بری طرح شکست کھایا پاکستان، سوشل میڈیا پر کچھ ایسے اڑا مذاق

    تصویر ٹوئیٹر

    تصویر ٹوئیٹر

    ہندستانی ٹیم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 43۔1 اوور میں 162 رن پر ڈھیر کر دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ایشیا کپ ۔ 2018 میں ٹیم انڈیا نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ ۔ اے کے اپنے دوسرے میچ میں بدھ کو پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ ہندستانی ٹیم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 43۔1 اوور میں 162 رن پر ڈھیر کر دیا۔

      اس کے بعد کپتان روہت شرما (52( اور شیکھر دھون (46) کی بہترین اننگز کی بدولت 29  اوور میں دو وکٹ کھوکر ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔ اسی کے ساتھ بھارت گروپ۔ اے میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو 26 رن سے شکست دی تھی۔

      ہندستانی فین کے پاس نہیں تھے میچ دیکھنے کے پیسے ، اس پاکستانی نے بھیجا فلائٹ ٹکٹ

      ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندستانی ٹیم کو کپتان روہت شرما اور شیکھر دھون نے رفتہ فتہ شروعات دلائی۔ 6 اوور تک ہندستان کا اسکور 17 رن تھا لیکن محمد عامر کے 7 ویں اوور میں روہت شرما نے مسلسل دو چوکے لگاتے ہوئے اپنے ہاتھ کھول دئے۔ اس کے الگ اوور میں کپتان نے عثمان کے اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا جڑ دیا۔ روہت (52) اور دھون (46) نے پہلے وکٹ کیلئے 86 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوے جیت کی بنیاد رکھی۔باقی کا کام دنیش کارتک (ناٹ آؤٹ 31 رن) اور انباتی رائٰڈون (ناٹ آؤٹ 31 رن) سے پورا کر دیا۔










      First published: