உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs Pakistan, Asia Cup 2022: دبئی میں کیسا رہے گا موسم، جانیں کسے پچ سے ملے گی مدد

    دبئی میں کیسا رہے گا موسم، جانیں کسے پچ سے ملے گی مدد

    دبئی میں کیسا رہے گا موسم، جانیں کسے پچ سے ملے گی مدد

    ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان ایشیا کپ 2022 ٹی20 کا مقابلہ اتوار کو دبئی کرکٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 10 ماہ کے بعد ایک دوسرے سے مدمقابل ہو رہی ہیں۔ کروڑوں کرکٹ فینس کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان ایشیا کپ 2022 ٹی20 کا مقابلہ اتوار کو دبئی کرکٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 10 ماہ کے بعد ایک دوسرے سے مدمقابل ہو رہی ہیں۔ کروڑوں کرکٹ فینس کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ دونوں ٹیمیں خطرناک ہیں۔ حالانکہ متحدہ عرب امارات (UAE) میں حال کے دنوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے یو اے ای میں گزشتہ 17 مقابلوں میں صرف ایک ہی ٹی20 میچ گنوایا ہے۔ دبئی کے پچ پر گزشتہ سال پاکستان، ٹیم انڈیا کو پٹخنی دے چکی ہے۔

      دبئی میں موسم کی رپورٹ

      ہندوستان بنام پاکستان ایشیا کپ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دبئی میں اتوار کو آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ میچ میں بارش خلل نہیں ڈالے گی۔ اتوار کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اتوار کی شام ہوا کی رفتار تقریباً 17 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کی امید ہے۔ درجہ حرارت 31 سے 40 ڈگری سیلسیس کے قریب رہ سکتا ہے۔ نمی 35 فیصد کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs PAK میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز، ایک خوبی نے جیت لیا دل

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان کے ساتھ پاکستان کو بھی کوہلی کی سنچری کا انتظار، شاداب خان نے وراٹ کوہلی کو بتایا لیجنڈ 

      دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ رپورٹ

      دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ اسپن کے موافق لگتی ہے، لیکن حال کے دنوں میں اس سے تیز گیند بازوں کو مدد ملی ہے۔ گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا تھا۔ اس میدان پر حال کے دنوں میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم فاتح رہی ہے۔ ہندوستان کے لیگ اسپنر یجویندر چہل اور پاکستان کے شاداب خان سے بلے بازوں کو بچ کر رہنا ہوگا۔

      ہندوستان کی پلیئنگ الیون: کے ایل راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، یجویندر چہل، ارش دیپ سنگھ اور اویش خان۔

      پاکستان کی پلیئنگ الیون: محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زماں، افتخار احمد، خوش دل شاہ، آصف علی، محمد حسنین، شاداب خان، عثمان قادر، حارث روف اور نسیم شاہ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: