உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ASIA CUP 2022: پاکستانی بلے باز محمد رضوان کی چوٹ کتنی سنگین؟ آج ہوگی ایم آر آئی اسکین

    محمد رضوان کی چوٹ کتنی سنگین؟ آج ہوگی ایم آر آئی اسکین

    محمد رضوان کی چوٹ کتنی سنگین؟ آج ہوگی ایم آر آئی اسکین

    پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو یہاں ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف ’سپر-4‘ مرحلے مقابلے میں ملی پانچ وکٹ کی جیت کے دوران داہنے پیر میں کھنچاو آگیا تھا، جس کے سبب پیر کے روز ان کا احتیاطی ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دبئی: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کو یہاں ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف ’سپر-4‘ مرحلے مقابلے میں ملی پانچ وکٹ کی جیت کے دوران داہنے پیر میں کھنچاو آگیا تھا، جس کے سبب پیر کو ان کا احتیاطی ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا۔ پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق، محمد رضوان ہندوستان کی اننگ کے دوران محمد حسنین (Muhammad Hasnain) کی گیند کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے، جب ان کا پیر زور سے زمین پر پڑا تھا۔

      خبروں کے مطابق، 30 سال کے بلے باز کو اتوار کو پاکستان کے آخری اوور میں ملی جیت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔ چوٹ کے باوجود محمد رضوان اننگ کا آغاز کرنے میدان پر اترے اور انہوں نے 51 گیندوں میں 71 رنوں کی میچ فاتح اننگ کھیلی، جس سے پاکستان نے پانچ وکٹ رہتے ہوئے ہندوستان کے سات وکٹ پر 181 رنوں کے ہدف کو حاصل کرلیا۔

      محمد رضوان نے تیسرے وکٹ کے لئے 73 رنوں کی بھاگیداری نبھائی، جس سے پاکستان نے گروپ لیگ مرحلے میں ہندوستان سے ملی شکست کا بدلہ لے لیا۔ پاکستان پہلے ہی فٹنس متعلقہ موضوعات سے جدوجہد کر رہا ہے، جس میں تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور شہنواز دہانی ٹورنا منٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔
      راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، افغان گیند باز نے کچھ اس طرح توڑا سری لنکائی اسٹار کا غرور

      یہ بھی پڑھیں۔

      Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹ

      ٹیم انڈیا کے لئے راہ آسان نہیں

      ٹیم انڈیا کو دوسرے میچ میں 6 ستمبر کو سری لنکا سے اور آخری میچ میں 8 ستمبر کو افغانستان سے مد مقابل ہونا ہے۔ ٹیم اگر دونوں میچ جیت لیتی ہے، تو فائنل کی دوڑ میں بنی رہے گی۔ سری لنکا نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی۔ ایسے میں وہ ہندوستان سے ہار جاتا اور پاکستان سے جیت جاتا ہے، تو اس کے بھی 4-4 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس درمیان اگر پاکستان کی ٹیم افغانستان کو ہرا دیتی ہے، تو تینوں ٹیم کے 4-4 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ ایسے میں ٹاپ-2 کا فیصلہ رن ریٹ سے ہوگا۔



       پاکستان نے تینوں میچ جیتے تو راہ آسان

      ٹیم انڈیا چاہے گی کہ پاکستان بچے اپنے دونوں مقابلے جیت جائے۔ اس صورتحال میں ٹیم انڈیا کا راستہ بالکل صاف رہے گا کہ وہ اپنے دونوں میچ جیت کر خطابی دور میں جگہ بنالے۔ ایسے میں اس کے 4 پوائنٹ جبکہ سری لنکا کے 2 پوائنٹ اور افغانستان کے زیرو پوائنٹ رہیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ ایشیا کپ میں بہترین رہا ہے۔ اس نے سب سے زیادہ 7 بار خطاب جیتا ہے۔ وہیں سری لنکا کے 5 جبکہ پاکستان کو 2 بار جیت ملی ہے۔ یہ ٹورنا منٹ کا 15واں سیزن ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: