உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہوسکتی ہے دو طرفہ سیریز؟ آئی سی سی بھی نظر آیا بے بس

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟

    India vs Pakistan Bilateral Series: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جب کرکٹ مقابلے ہوتے ہیں تو تاریخ ضرور رقم ہوجاتی ہے، جیسے اس بار کے ٹی-20 عالمی کپ میں ہوا۔ پہلا پاکستان 12 میچ بعد عالمی کپ میں ہندوستان سے جیتا جبکہ دوسرا 16 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے یہ میچ دیکھا۔ حالانکہ اتنی دلچسپی اور ویورشپ ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان 13-2012 کے بعد دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کے درمیان جب کرکٹ مقابلے ہوتے ہیں، تو دلچسپی عروج پر ہوتی ہے اور تاریخ ضرور رقم کی جاتی ہے۔ جیسے اس بار کے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World cup) میں ہوا۔ پہلا پاکستان نے ہندوستان کو عالمی کپ میں 12 میچ کے بعد پہلی بار ہرایا اور دوسرا یہ میچ ٹی-20 تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا مقابلہ بنا۔ اس میچ کو تقریباً 167 ملین (16.7 کروڑ) لوگوں نے دیکھا۔ حالانکہ اتنی دلچسپی اور ویورشپ ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان 13-2012 (India vs Pakistan bilateral Series) کے بعد دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کب دو طرفہ سیریز ہوگی؟ یہ ایسا سوال ہے، جس کے جواب کا انتظار دونوں ممالک کے کرکٹ مداحوں کو سالوں سے ہے۔ حالانکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے دونوں ممالک کی سیریز کو لے کر جو نئی جانکاری دی ہے، وہ بہت امیدیں پیدا کرنے والی نہیں ہیں۔

      آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو جیوب الارڈس (Geoff Allardice) نے ہندوستان - پاکستان دو طرفہ سیریز پر بڑی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے دبئی میں صحافیوں سے ہوئی بات چیت میں عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے فارمیٹ، افغانستان کرکٹ اور ہندوستان - پاکستان سیریز کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی۔

      آئی سی سی کوئی کردار نہیں نبھائے گا: الارڈس

      آئی سی سی کے عبوری چیف ایگزیکٹیو جیوب الارڈس (Geoff Allardice) سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا آئی سی سی مستقبل میں ہندوستان - پاکستان دو طرفہ سیریز کو کرانے میں کسی طرح کا کردار نبھائے گا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ’دو طرفہ سیریز میں ہمارا کردار نہیں رہے گا۔ ظاہر طور پر ہمیں مزہ آتا ہے، جب آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کا مقابلہ کرتی ہیں، لیکن دونوں ممالک اور کرکٹ بورڈ کے درمیان موجودہ رشتے ایسے ہیں، جسے آئی سی سی کسی بھی صورت میں متاثر نہیں کرسکتا ہے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب میڈل کے لئے کریں گی مقابلہ، مقابلے کی تاریخ طے


      انہوں نے مزید کہا، ’کسی بھی دو طرفہ کرکٹ کی طرح، اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ متفق ہوتے ہیں تو آپس میں سیریز کھیلتے ہیں اور رضامندی نہیں ہونے پر نہیں کھیلتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان - پاکستان کے درمیان فی الحال، کرکٹ سیریز کو لے کر حالات میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      محمد رضوان سیمی فائنل سے پہلے آئی سی یو میں تھے داخل، ہندوستانی ڈاکٹر نے کیا علاج، اب جذبے پر ظاہر کی حیرانی


      ہندوستان-پاکستان کے درمیان 8 سال سے نہیں ہوئی سیریز

      واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 8 سالوں میں کوئی دو طرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔ آخری دو طرفہ سیریز 13-2012 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سے متعلق رشتہ پوری طرح ختم ہوچکا ہے۔ آئی سی سی کے ٹورنامنٹ میں ہی دونوں ٹیموں کو آپس میں مدمقابل ہوتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں نے 2007 میں آخری بار ٹسٹ سیریز کھیلی تھی۔ یہ سیریز بھی ہندوستان میں ہی ہوئی تھی۔ سال 2009 میں ہندوستانی ٹیم کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے جانا تھا، لیکن ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: