உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف تیار کی یہ بڑی حکمت عملی، سامنے آیا ویڈیو

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف تیار کی یہ بڑی حکمت عملی، سامنے آیا ویڈیو

    ٹی-20 عالمی کپ: پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف تیار کی یہ بڑی حکمت عملی، سامنے آیا ویڈیو

    India vs Pakistan T20 World Cup 2021: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) ہندوستان پر جیت کے لئے خاص ’حکمت عملی‘ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ پی سی بی نے اس کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں خود بابر اعظم نے بتایا ہے کہ وہ ہر میچ میں اترنے سے پہلے ایک خاص کام کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کھلاڑیوں اور ٹوٹکا یا یہ کہیں کہ لکی چارم کا خاص کنکشن ہے۔ ہر بڑا کھلاڑی میدان پر اترنے سے پہلے خاص قسم کی تیاری کرتا ہے۔ ہندوستان کے خلاف ہائی وولٹیج سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم (Babar Azam) کا ایسا ہی ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے خود اپنی  حکمت عملی کا انکشاف کیا ہے۔ بابر اعظم ہندوستان کے خلاف میچ میں بھی جیت کے لئے اس کا استعمال کریں گے۔ اب آپ کے من میں بھی یہ جاننے کی بے قراری ہوگی کہ آخر بابر اعظم جیت کے لئے ایسا کیا کرنے جا رہے ہیں۔ اس کا راز پی سی بی کے 2 منٹ کے ویڈیو میں پوشیدہ ہے۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ کا جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں پاکستانی کپتان نے اپنی پریکٹس کا پورے شیڈول کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ نیٹ پر آتے ہیں تو ان کا ہدف پہلے سے طے ہوتا ہے کہ انہیں اپنے کھیل کے کس پہلو پر کام کرنا ہے۔ ان سے کہاں چوک ہو رہی ہے، اسے ٹھیک کرنے پر وہ پورا زور لگاتے ہیں۔ بابر اعظم کے مطابق، بین الاقوامی مقابلوں میں اپنا 100 فیصدی دینے کے لئے نیٹس پر بھی اسی سوچ کے ساتھ تیاری کرنا ضروری ہوتا ہے۔



      کپتان بابر اعظم نے کیا انکشاف

      اسی ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنے اس ٹوٹکے کا بھی انکشاف کیا، جو وہ ٹریننگ یا میچ میں اترنے سے پہلے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کٹ پہنتے وقت وہ سب سے پہلے پیڈ پہنتے ہیں، لیکن اسے پہننے کا طریقہ دوسروں سے الگ ہوتا ہے۔ باقی کھلاڑی نیچے سے پیڈ باندھتے ہیں، لیکن بابر اعظم ہمیشہ پیڈ باندھنے کی شروعات اوپر سے کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ پیڈ کی بیچ والی اسٹریپ کو باندھتے ہیں اور پھر سب سے نیچے والا۔ باہر اسی طریقے سے ہی ہر میچ میں پیڈ پہنتے ہیں تو ہندوستان کے خلاف بھی وہ جیت کے لئے وہ اس کا استعمال کریں گے۔

      حالانکہ، ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کا ریکارڈ ٹی-20 عالمی کپ میں اچھا نہیں ہے۔ پاکستان آج تک ہندوستان سے ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان ہوئے سبھی پانچ میچ ہندوستان نے ہی جیتے ہیں۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ اس بار بابر اعظم کا یہ فارمولہ پاکستان کی قسمت بدل دیتا ہے یا عالمی کپ میں ہندوستان کا ’وجے رتھ‘ جاری رہتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: