உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہاردک پانڈیا کو لے جایا گیا اسپتال، پاکستان سے شکست کے بعد ہندوستان کی ٹینشن میں اضافہ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہاردک پانڈیا کو لے جایا گیا اسپتال

    ٹی-20 عالمی کپ: ہاردک پانڈیا کو لے جایا گیا اسپتال

    India vs Pakistan, T20 World Cup 2021, Hardik Pandya Fitness: ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف مقابلے میں فیلڈنگ کرنے کے لئے میدان پر نہیں اترے تھے۔ ایشان کشن کو ان کی جگہ میدان پر آنا پڑا تھا۔

    • Share this:
      دبئی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے اپنے پہلے ہی میچ میں ہندوستان کو پاکستان (India vs Pakistan) کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کو پہلی بار شکست ملی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں بڑی شکست سے ٹیم انڈیا کو جھٹکا لگا ہے۔ وہیں میچ کے بعد ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya Injury) نے بھی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ ہندوستان کو ہاردک پانڈیا کے طور پر بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔

      دراصل، پاکستان کے خلاف میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کو اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ ہاردک پانڈیا چوٹ کے سبب پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے میدان پر نہیں اترے تھے اور ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ ہاردک پانڈیا کی چوٹ سے متعلق پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن انہیں احتیاطاً اسکین کے لئے بھیجا گیا ہے۔

      بی سی سی آئی نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کو بلے بازی کے دوران داہنے کندھے میں چوٹ لگی۔ وہ اسکین کے لئے گئے ہیں۔ پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 11 رن کی اننگ کھیلی تھی۔
      بی سی سی آئی نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کو بلے بازی کے دوران داہنے کندھے میں چوٹ لگی۔ وہ اسکین کے لئے گئے ہیں۔ پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 11 رن کی اننگ کھیلی تھی۔


      ہاردک پانڈیا کے داہنے کندھے میں لگی چوٹ

      بی سی سی آئی نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کو بلے بازی کے دوران داہنے کندھے میں چوٹ لگی۔ وہ اسکین کے لئے گئے ہیں۔ پانڈیا نے پاکستان کے خلاف 11 رن کی اننگ کھیلی تھی۔ ہندوستان کو اب اگلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ ایسے میں ہاردک پانڈیا کی چوٹ نے ہندوستان کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ پانڈیا کی فٹنس سے متعلق پہلے ہی ٹیم انڈیا تشویش میں تھی، کیونکہ وہ گزشتہ کافی وقت سے گیند بازی نہیں کر پا رہے ہیں۔

      پیٹھ درد سے پریشان تھے ہاردک پانڈیا

      ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف میچ میں بھی بطور بلے باز ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ پانڈیا کا پاکستان کے خلاف میچ کافی خاص تھا، کیونکہ یہ ان کا 50 واں ٹی-20 میچ تھا۔ ٹاس کے بعد ہاردک پانڈیا نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیٹھ درد سے پریشان تھے، لیکن ابھی صورتحال پہلے سے ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ابھی گیند بازی نہیں کریں گے، مگر ناک آوٹ میچ کے قریب آنے کے بعد سے گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ گیند بازی کو لے کر ان کی اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان لمبی بات چیت ہوئی ہے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے پہلے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کہیں پر ہاردک پانڈیا کا استعمال بطور گیند باز کیا جائے گا۔ وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ ہاردک پانڈیا اس سطح پر ہے، جہاں وہ ٹورنامنٹ میں کسی جگہ پر کچھ اوور کی گیند بازی کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی کپتان نے کہا تھا کہ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا ہمیشہ ایک بلے باز کے طور پر حمایت کی ہے اور وہ ٹیم کے لئے کافی اہم ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: