உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیندکی گولیاں کھلا دو‘، میچ سے قبل شعیب اخترکا بابر اعظم کو مشورہ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیندکی گولیاں کھلا دو‘، میچ سے قبل شعیب اخترکا بابر اعظم کو مشورہ

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیندکی گولیاں کھلا دو‘، میچ سے قبل شعیب اخترکا بابر اعظم کو مشورہ

    India vs Pakistan T20 World Cup 2021: پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ہندوستان پر جیت کے لئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو مزاحیہ مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو میچ جیتنا ہے تو ہندوستانی کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھلا دیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دبئی میں آج ٹی-20 عالمی کپ 2021 کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔ اس میچ سے قبل پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی جیت کے لئے اہم مشورے دیئے۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ بابر اعظم کو چاہئے کہ وہ میچ سے قبل ہی ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں دے دیں۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیم 2019 کے عالمی کپ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔ تب ٹیم انڈیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ہندوستان ٹی-20 عالمی کپ میں بھی پاکستان سے آج تک نہیں ہارا ہے۔

      ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھلا دو

      شعیب اختر کے تینوں مشورے مزاحیہ تھے، جو اس ہائی وولٹیج مقابلے کی گرمی کو کم کرنے کا کام کریں گے۔ کیونکہ ٹی -20 عالمی کپ میں تو ہندوستان کے خلاف کبھی بھی پاکستان نہیں جیتا ہے۔ اس کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں کافی طعنے سننے پڑے ہیں۔ شعیب اختر نے بابر اعظم کو پہلا مشورہ تو یہ دیا کہ وہ مقابلے سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیند کی گولیاں کھلا دیں۔

      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھی یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں سخت حریف کو ہرا دے گی
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھی یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں سخت حریف کو ہرا دے گی


      دوسرا مشورہ کہ وراٹ کوہلی کو دو دن انسٹا گرام کا استعمال نہ کریں اور تیسرا کوشش کریں کہ مہندر سنگھ دھونی خود بلے بازی نہ کرنے آئیں۔ میں آپ کو بتاوں کہ وہ اس وقت بھی دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ شاندار فارم میں ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو من میں مہندر سنگھ دھونی کا کتنا خوف ہے۔
      بابر اعظم کو بھی جیت کی امید
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو بھی یقین ہے کہ ان کی ٹیم ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے میچ میں سخت حریف کو ہرا دے گی، کیونکہ گزشتہ تین چار سال میں متحدہ عرب امارات میں بیشتر کرکٹ کھیلنے کے سبب اسے یہاں کے حالات کا بہتر اندازہ ہے۔ بابر اعظم نے کہا، ’ہم گزشتہ تین سال سے ابو ظہبی میں کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہاں کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ وکٹ کیسی ہوگی اور بلے باز کو کیا تال میل بٹھانے ہوں گے۔ میچ کے دن بہتر کھیلنے والی ٹیم کی جیتے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جیتیں گے‘۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: