உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے درد دینے والے بلے باز کو لگایا گلے، عرفان پٹھان نے کہی دل چھولینے والی بات

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے درد دینے والے بلے باز کو لگایا گلے، عرفان پٹھان نے کہی دل چھولینے والی بات

    ٹی-20 عالمی کپ: وراٹ کوہلی نے درد دینے والے بلے باز کو لگایا گلے، عرفان پٹھان نے کہی دل چھولینے والی بات

    India vs Pakistan T20 World Cup: ہندوستان کو ٹی-20 عالمی 2021 کے اوپننگ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ 29 سال کے بعد ہندوستان کی پاکستان کے خلاف عالمی کپ میں یہ پہلی شکست رہی۔ میچ ختم ہونے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستانی بلے باز محمد رضوان (Virat Kohli Hugged Mohammad Rizwan) کو گلے لگا لیا۔ عرفان پٹھان نے بھی اس تصویر کو شیئر کرکے دل چھونے والی بات کہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کو ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے اپنے اوپننگ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں (India vs Pakistan T20 World Cup) 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 29 سالوں کے بعد ہندوستان کی پاکستان کے خلاف عالمی کپ میں یہ پہلی شکست رہی۔ اس سے پہلے 2017 کے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 151 رن بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا کے لئے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے نصف سنچری اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ رشبھ پنت (Risabh Pant) نے 39 رن بنائے۔ جیت کے لئے ملے 152 رنوں کے ہدف کو پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔

      پاکستان کے لئے کپتان بابر اعظم نے 68 رن اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے 79 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں پاکستانی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 107 گیندوں پر 152 رنوں کی سنچری والی شراکت داری کی۔ پاکستان کا ہندوستان کے خلاف ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کی یہ سب سے بڑی شراکت داری کی ہے۔ محمد رضوان نے اپنی اس اننگ میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ وراٹ کوہلی نے شکست کا درد دینے والے پاکستانی بلے باز محمد رضوان (Virat Kohli Hugged Mohammad Rizwan) کو گلے لگا لیا۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

      عرفان پٹھان نے دل چھولینے والی بات لکھی

      کرکٹ مداح اسے کافی پسند کر رہے ہیں۔ عرفان پٹھان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اس کے ساتھ لکھا- یہی کرکٹ کی آبرو ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن کے ذریعہ کرکٹ مداحوں کو نصیحت دیتے ہوئے لکھا کہ یاد رکھیں کہ لوگوں کو اپنے آپ کو بے وقوف مت بنانے دیں۔



      ہندوستان عالمی کپ میں پاکستان سے 12 مقابلے جیتے

      اس مقابلے سے پہلے پاکستان نہ تو ونڈے اور نہ ہی ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کو شکست دے پائی تھی۔ اس سے پہلے تک دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی کپ میں 12 مقابلے ہوئے تھے اور سبھی میں ہندوستان نے جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان کے پاس اپنے جیت کے اعدادوشمار تک بڑھانے کا موقع تھا، لیکن اس بار ٹیم انڈیا یہ موقع نہیں بھنا پائی۔ اب ہندوستان کا اگلا مقابلہ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: