உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: شکست کے بعد ناراض ہوئے وراٹ کوہلی، پاکستانی صحافی پر نکالا غصہ، کہا- تنازعہ چاہئے تو بتا دو

    ٹی-20 عالمی کپ: شکست کے بعد ناراض ہوئے وراٹ کوہلی، پاکستانی صحافی پر نکالا غصہ

    ٹی-20 عالمی کپ: شکست کے بعد ناراض ہوئے وراٹ کوہلی، پاکستانی صحافی پر نکالا غصہ

    India vs Pakistan, T20 World Cup 2021: پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کو 10 وکٹ سے ملی شکست کے بعد ایک پاکستانی صحافی نے وراٹ کوہلی (Virat Kohli) سے روہت شرما (Rohit Sharma) کو لے عجیب سوال پوچھ لیا، جس پر کوہلی ناراض ہوگئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کو ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) کے سپر-12 کے پہلے مقابلے میں پاکستان (India vs Pakistan) کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی یہ پہلی شکست ہے۔ شکست کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے پاکستانی صحافی کی بولتی بھی بند کردی۔ دراصل پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی سے پاکستانی صحافی نے روہت شرما (Rohit Sharma) کے ناکام ہونے پر سوال کئے اور ان کے سلیکشن پر سوال اٹھائے۔

      پاکستان کے خلاف روہت شرما کا بلا نہیں چل پایا تھا۔ ایسے میں پاکستانی صحافی نے ان کی کارکردگی کو لے کر وراٹ کوہلی سے سوال کیا۔ روہت شرما کے بارے میں ایسا سوال سن کر وراٹ کوہلی نے اپنی پیشانی پکڑلی اور پاکستانی صحافی پر ناراض ہوگئے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ چاہئے تو بتا دو۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں 7 وکٹ پر 151 رن کا ٹھیک اسکور بنایا۔

      روہت شرما نہیں کھول پائے تھے کھاتہ

      پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچری اننگ کی بدولت 17.5 اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز روہت شرما کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ کے ایل راہل تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو بھی 11 رن ہی بنا پائے۔ میچ کے بعد وراٹ کوہلی سے روہت شرما کو باہر کرنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔ ان سے کہا گیا کہ ایشان کشن پلیئنگ الیون میں روہت شرما سے بہتر متبادل ہوسکتے ہیں۔

      گزشتہ میچ میں روہت شرما کی تھی شاندار کارکردگی

      پاکستانی صحافی کے اس سوال کو سن کر وراٹ کوہلی بھڑک گئے اور کہا کہ کیا آپ روہت شرما کو ٹی-20 بین الاقوامی ٹیم سے باہر کرسکتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انہوں نے گزشتہ میچ میں ہمارے لئے کیا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’یقین نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ کو کوئی تنازعہ کھڑا کرنا ہے تو پہلے ہی بتا دو‘۔ گزشتہ میچ کی بات کریں تو ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی کے میدان پر ہی وارم اپ میچ کھیلا تھا، جس میں وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کی کپتانی کی اور 41 گیندوں پر شاندار 60 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہندوستان نے 8 وکٹ کے فرق سے اس مقابلے کو جیتا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: