உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: جیت سے بوکھلائے پاکستانی وزیر داخلہ، کہا- ہمارے ساتھ تھے ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات

    ٹی-20 عالمی کپ: جیت سے بوکھلائے پاکستانی وزیر داخلہ، کہا- ہمارے ساتھ تھے ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات

    ٹی-20 عالمی کپ: جیت سے بوکھلائے پاکستانی وزیر داخلہ، کہا- ہمارے ساتھ تھے ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات

    پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed Ahmad) نے پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakictan Cricket Team) کی جیت کے بعد ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے جذبات بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T-20 World Cup) کے سپر 12 راونڈ میں ہندوستان - پاکستان (India-Pakistan Match) عظیم مقابلے میں ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم نے ہندوستان کو بری طرح سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے ٹیم انڈیا کو اتوار کو 10 وکٹ سے شکست دے کر بڑی جیت درج کی۔ پاکستانی ٹیم کی اس جیت کو لے کر وہاں کے وزیر داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rasheed Ahmad) نے بڑبولے پن میں ایسا بیان دیا ہے، جسے لے کر تنازعہ کھڑا ہوسکتا ہے۔

      پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے جذبات بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے۔



      شیخ رشید نے ایک منٹ 11 سیکنڈ کا ویڈیو اپلوڈ کرکے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’پاکستان کی قوم کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، جس طرح سے ٹیم نے شکست دی ہے، اسے سلام کرتا ہوں۔ آج پاکستان نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ پہلا ہندوستان-پاکستان میچ ہے، جس میں میں قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے گراونڈ میں نہیں کھیل سکا، لیکن میں نے تمام ٹریفک کو کہہ دیا ہے کہ کنٹینر ہٹا دیئے جائیں، تاکہ قوم اپنے جشن کو منائے۔ پاکستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکب ہو۔ آج ہمارا فائنل تھا۔ ہندوستان سمیت دنیا کے مسلمانوں کے جذبات پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے۔ تمام اسلامی دنیا کو جیت مبارک ہو‘۔

      پاکستان سے پہلی بار 10 وکٹ سے ہارا ہندوستان

      ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup) کے سپر-12 مرحلے میں پاکستان نے ہندوستانی ٹیم (India vs Pakistan) کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹ سے شکست دی۔ ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان (IND vs PAK) کے سامنے 152 رنوں کا ہدف رکھا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کی طوفانی نصفس نچری کی بدولت 17.5 اوور میں ہدف کو حاصل کرلیا۔ عالمی کپ تاریخ (ونڈے اور ٹی-20) میں پاکستان کی ہندوستان پر پہلی جیت ہے۔

      بابر اعظم اور محمد رضوان محتاط انداز میں آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاور پلے میں 43 رن جوڑے۔ 9ویں اوور میں رویندر جڈیجہ کی گیند پر بابر اعظم نے چھکا لگا کر تیز کھیلنا شروع کیا۔ 13 ویں اوور میں بابر اعظم نے ورون چکرورتی کی گیند پر چھکا لگاکر ٹی-20 انٹرنیشنل میں 21 ویں نصف سنچری لگائی۔ محمد رضوان نے بھی کپتان کا اچھا ساتھ نبھاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رضوان سال 2021 میں 18 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلوں میں ایک سنچری اور 8 نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ یہ کھلاڑی اس سال 101 کی اوسط سے 800 سے زیادہ رن بناچکا ہے۔ بابر اعظم نے 52 گیندوں میں 6 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ محمد رضوان 55 گیندوں میں 6 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ محمد رضوان 55 گیندوں میں 6 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 79 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: