உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب میڈل کے لئے کریں گی مقابلہ، مقابلے کی تاریخ طے

    ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب میڈل کے لئے کریں گی مقابلہ

    ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب میڈل کے لئے کریں گی مقابلہ

    Birmingham 2022 Commonwealth Games: کامن ویلتھ گیمز میں پہلی بار خاتون کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی خاتون ٹیم ٹورنامنٹ میں پاکستان (India vs Pakistan) سے بھی مدمقابل ہوگی۔ تین میڈل کے لئے کل 8 ٹیمیں گیمز میں اتر رہی ہیں۔ اس سے پہلے 1998 میں مرد کرکٹ ٹیم کو گیمز میں جگہ ملی تھی۔

    • Share this:
      برمنگھم: بھارت کامن ویلتھ گیمز 2022 (Birmingham 2022 Commonwealth Games) کی خاتون کرکٹ مقابلے کے افتتاحی میچ میں 29 جولائی کو آسٹریلیا کا سامنے کرے گی، جبکہ فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ آرگنائزروں نے جمعہ کو یہ اعلان کیا۔ خاتون کرکٹ ٹی-20 فارمیٹ میں کامن ویلتھ گیمز (Commonwealth Games) میں ڈیبیو کرنے جا رہا ہے۔ آخری بار کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ 1998 میں کوالالمپور میں کھیلا گیا تھا۔ گیمز میں ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) کی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف اتریں گی۔

      انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا، ’خاتون کرکٹ ٹورنامنٹ 29 جولائی سے ایجبسٹن میں منعقد کی جائے گی۔ برانز میڈل اور گولڈ میڈل کے لئے میچ سات اگست کو کھیلے جائیں گے‘۔ پہلا میچ 29 جولائی کو ابتدائی سیشن میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد پاکستان کا سامنا بارباڈوس سے ہوگا، جس نے ویسٹ انڈیز سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کے طور پر حال میں تصدیق کی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ سے نکلے یہ بڑے ستارے، سالوں تک رہے گا عالمی کرکٹ پر دبدبہ


      31 جولائی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ

      ہندوستان اور پاکستان کا میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم گروپ کا آخری میچ 3 اگست کو بارباڈوس سے کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور پاکستان کا مقابلہ تین اگست کو ہوگا۔ میزبان انگلینڈ 30 جولائی کو اپنا پہلا میچ کوالیفائر سے کھیلے گا۔ کوالیفائر 2022 کے شروع میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اس کے بعد دو اگست کو جنوبی افریقہ اور 4 اگست کو نیوزی لینڈ سے مد مقابل ہوگا۔ جمعہ کو ہی نیٹ بال کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ: شاہد آفریدی سیمی فائنل میں ’داماد‘ کی گیند بازی سے ہوئے ناخوش، کہا- دماغ کا استعمال کرنا تھا


      8 ٹیموں کو دو گروپ میں بانٹا گیا

      گیمز میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ انہیں دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا اور بارباڈوس ہیں۔ وہیں گروپ بی میں میزبان انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ٹیم ہے۔ کوالیفائر پر فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ 6 اگست کو سیمی فائنل اور 7 اگست کو میڈل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: