உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے بنایا سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ، اسکاٹ لینڈ کو صرف 39 گیندوں میں ہرایا

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے بنایا سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ، اسکاٹ لینڈ کو صرف 39 گیندوں میں ہرایا

    ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے بنایا سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ، اسکاٹ لینڈ کو صرف 39 گیندوں میں ہرایا

    India vs Scotland, T20 World Cup 2021: ٹی -20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے 37 ویں مقابلے میں ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ (India vs Scotland) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی دوسری جیت ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے ہندوستان (IND vs SCO) کے سامنے صرف 86 رنوں کا ہدف رکھا، جسے ٹیم انڈیا نے دو وکٹ گنواکر 6.3 اوور میں حاصل کرلیا۔

    • Share this:
      دبئی: ٹی -20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے 37 ویں مقابلے میں ہندوستان نے اسکاٹ لینڈ (India vs Scotland) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی دوسری جیت ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے ہندوستان (IND vs SCO) کے سامنے صرف 86 رنوں کا ہدف رکھا، جسے ٹیم انڈیا نے دو وکٹ گنواکر 6.3 اوور میں حاصل کرلیا۔ ہندوستان نے یہ مقابلہ صرف 39 گیندوں میں جیتا جو ٹی-20 تاریخ میں اس کی گیندوں کی لحاظ سے سب سے بڑی جیت ہے۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل (KL Rahul) نے 19 گیندوں میں 6 چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 50 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ روہت شرما (Rohit Sharma) نے 16 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔

      اس سے پہلے محمد شمی اور رویندر جڈیجہ کی قیادت میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 17.4 اوور میں 85 رن پر آوٹ کر دیا۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے 33 ویں یوم پیدائش پر ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹاس جیت کر گیند بازی کی۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے پہلے ہی اسپیل میں خطرناک گیند بازی کرکے اسکاٹ لینڈ کو اچھی شروعات نہیں کرنے دی۔ جسپریت بمراہ اس کے ساتھ ہی یجویندر چہل (64 وکٹ) کو پیچھے چھوڑ کر اس فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: