உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لکھنو میں ونڈے میچ آج، نوجوانوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا موقع

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لکھنو میں ونڈے میچ آج، نوجوانوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا موقع

    ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لکھنو میں ونڈے میچ آج، نوجوانوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا موقع

    کپتان دھون کے ساتھ شوبھ من گل اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں شریاس، سیمسن، شاردول اور ایشان کشن کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Lucknow, India
    • Share this:
      تجربہ کار شکھر دھون کی قیادت میں نوجوان جوش سے لبریز ٹیم انڈیا مضبوط جنوبی افریقہ کو پہلے ونڈے میچ میں ہرانے کے ارادے سے جمعرات کو لکھنو کے اٹل بہاری واجپئی ایکانا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اُترے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا 12 سال بعد اپنی زمینپر جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز جیتنا چاہے گی۔

      وہیں ، اس سال جنوری میں جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ونڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو 0-3 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں ٹیم انڈیا اس ہار کا حساب چکانے کا ہدف لے کر مقابلے میں اترے گی۔ ہندوستان نے اپنی سرزمین پر اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف 2010 میں تین میچوں کی ونڈے سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔

      دوسری جانب روہت شرما، وراٹ، کے ایل راہل جیسے سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ہوگا۔ حالانکہ باوما، ڈی کاک، مارکرم، ملر اور رباڈا جیسے کھلاڑیوں سے سجی جنوبی افریقی ٹیم کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔

      بارش کی وجہ سے پریکٹس نہیں کرپائی ٹیمیں
      جنوبی افریقی ٹیم بدھ کو لکھنو پہنچ گئی۔ حالانکہ دن بھر ہوئی بارش کی وجہ سے کسی بھی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ لکھنو ونڈے میں ٹیم انڈیا کی بات کی جائے تو چائنامین گیندباز کلدیپ یادو گیندبازی شعبہ میں ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں جو طویل عرصے سے ٹیم میں اپنی مستقل جگہ بنانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      T20 WC سے پہلے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے چھوٹے پیسنے، کوالیفائر ٹیم نے کر ڈالی ایسی حالت

      یہ بھی پڑھیں:
      آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سوریہ کمار یادو پہنچے نمبر ون کے قریب، محمد رضوان سے معمولی فاصلہ

      کپتان دھون کے ساتھ شوبھ من گل اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ مڈل آرڈر میں شریاس، سیمسن، شاردول اور ایشان کشن کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ رجت پاٹیدار اور گیند باز مکیش کو بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ رجت نے آئی پی ایل ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف 54 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: