உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SA: کے ایل راہل اور کلدیپ یادو چوٹ کے سبب پوری سیریز سے باہر، رشبھ پنت سنبھالیں گے کمان

    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز شروع ہونے سے ایک دن پہلے بدھ کے روز ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان بنائے گئے کے ایل راہل اور چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو چوٹ کے سبب پوری سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز شروع ہونے سے ایک دن پہلے بدھ کے روز ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان بنائے گئے کے ایل راہل اور چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو چوٹ کے سبب پوری سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ سیریز کے لئے نائب کپتان کے طور پر نامزد وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو اب کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وہیں، آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

      بی سی سی آئی نے بدھ کی شام ایک بیان جاری کر کے یہ جانکاری دی۔ کے ایل راہل کو کمر کے داہنے حصے میں چوٹ ہے جبکہ کلدیپ یادو نے نیٹس میں بلے بازی کرتے وقت داہنے ہاتھ میں چوٹ کھا بیٹھے۔ اسی کے سبب دونوں کرکٹروں کو سیریز سے باہر ہونا پڑا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کپتان اور ہاردک پانڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اس گھریلو سیریز کے لئے نائب کپتان بنایا ہے۔

      رشبھ پنت نے جہاں آئی پی ایل-2022 میں دہلی کیپٹلس کی کمان سنبھالی تھی تو وہیں ہاردک پانڈیا نے اپنی کپتانی میں گجرات ٹائٹنس کو چمپئن بنایا۔ سلیکشن کمیٹی نے کے ایل راہل اور کلدیپ یادو کی جگہ کسی کھلاڑی کو بطور رپلیسمنٹ شامل نہیں کیا ہے۔ دونوں کرکٹر اب این سی اے جائیں گے، جہاں میڈیکل ٹیم ان کی چوٹ کا اندازہ لگائے گی اور علاج کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

      اس سیریز کو ٹی20 عالمی کپ کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیریز کا پہلا مقابلہ جمعرات کو یعنی 9 جون سے دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل میں مسلسل کھیلنے کے سبب ہندوستانی کپتان روہت شرما، طوفانی بلے باز وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اس سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ ایسے میں کے ایل راہل کا زخمی ہونا ضرور ٹیم کے لئے تشویش کی بات ہے۔

      ہندوستان کے پاس دہلی میں مسلسل 13 ٹی20 جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع ہے۔ ہندوستان نے مسلسل 12 میچ جیتے ہیں۔ حالانکہ ٹیم کے چیف کوچ راہل دراوڑ کی اس ریکارڈ کو بہت زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان کی نظر ٹی20 عالمی کپ ہے اور ایسے میں وہ نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو پرکھنے کی کوشش کریں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: