اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا میں روہت-وراٹ کی واپسی، جانیے کہاں دیکھیں سری لنکا کے خلاف یکروزہ میچ

    ٹیم انڈیا میں روہت-وراٹ کی واپسی، جانیے کہاں دیکھیں سری لنکا کے خلاف یکروزہ میچ. (Indiancricketteam/instagram)

    ٹیم انڈیا میں روہت-وراٹ کی واپسی، جانیے کہاں دیکھیں سری لنکا کے خلاف یکروزہ میچ. (Indiancricketteam/instagram)

    آپ اس میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کوئی فیس درکار نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی یکروزہ میچو کی سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے ذریعے ہندوستان کےکئی سینئر کھلاڑی واپسی کررہے ہیں۔ کپتان روہت شرما کے علاوہ وراٹ کوہلی اور لوکیش راہل بریک کے بعد ٹیم انڈیا کے ساتھ جڑیں گے۔ وہیں، محمد شمیع زخمی ہونے کے بعد واپسی کررہے ہیں۔ ایسے میں یہ سیریز اور دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ اسی سال ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کے لحاظ سے بھی یہ سیریز کافی اہم ہے۔

      کب ہےہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاونڈے میچ؟
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ونڈے میچ 10 جنوری یعنی آج منگل کو کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کہاں کھیلا جائے گا؟
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے کب شروع ہوگا؟
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس دوپہر ایک بجے ہوگا۔

      کس ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ ہوگا میچ؟
      اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کو ہندوستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ اس میچ کو آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

      فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟
      اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      روہت شرما کے ساتھ میچ میں واپسی سے پہلے پیش آیا ایسا واقعہ، جسے تاعمر رکھیں گے یاد

      یہ بھی پڑھیں:
      6دن پہلے جسپریت بمراہ کو ون ڈے اسکواڈ سے جوڑا گیا، اب اچانک ہو گئے آؤٹ! جانئے کیوں

      مفت میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟
      آپ اس میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کوئی فیس درکار نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس گھر پر ٹاٹا اسکائی کنکشن ہے تو آپ ٹاٹا پلے ایپ پر بھی میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: