اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پونےٹی 20میں ٹیم انڈیاکوشکست کاسامنا، سری لنکا نے 3میچوں کی سیریز کو1-1سےکیابرابر

    ہندوستان کی جانب سے عمران ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ عمران نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔    سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

    ہندوستان کی جانب سے عمران ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ عمران نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

    ہندوستان کی جانب سے عمران ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ عمران نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pune, India
    • Share this:
      انتہائی دلچسپ مقابلے میں سری لنکا نے ہندوستان کو 16 رنز سے شکست دی۔ 207 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رن ہی بنا سکی۔ اس کے ساتھ ہی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ حالانکہ ایک موقع پر میچ ہندوستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ لیکن اکشر پٹیل، سوریہ کمار اور شیوم ماوی کی طوفانی اننگز ہندوستان کو میچ میں واپس لے آئی۔ سری لنکا نے ہندوستان کو آخری اوور میں شکست دی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 7 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔

      ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے 31 گیندوں میں 65 رنز بنائے جبکہ سوریہ کمار یادیو نے 36 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں سری لنکا کپتان داسن شناکا اور کوسل مینڈس کی شاندار اننگز کی بنیاد پر بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہا۔ہندوستان کی جانب سے عمران ملک سب سے کامیاب بولر رہے۔ عمران نے 48 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ 2016 کے بعد ہندوستان میں سری لنکا کی پہلی جیت ہے۔ہندوستان کی جانب سے اکشر پٹیل نے 31 گیندوں میں 65 رنز بنائے جبکہ شیوم ماوی 15 گیندوں میں 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

      یہ بھی پڑھیں

      وہیں اس سے پہلے ہندوستان کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 206 رنز بنائے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 207 رنز درکار تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان ڈیشون شناکا نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ دشوون شناکا نے اپنی طوفانی اننگز میں 2 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ سری لنکا کے چرتھ اسلانکا نے 17 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

      ہندوستانی بلے بازوں کی بات کریں تو ہندوستانی اوپنر ایشان کشن اور شبمن گل دونوں فلاپ رہے۔ ایشان کشن 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شبمن گل 3 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کاسون راجیتھا کا شکار بنے۔ جب کہ اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے راہول ترپاٹھی 5 گیندوں میں 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا بھی کچھ نہ کر سکے۔ ہاردک پانڈیا 12 گیندوں میں 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا کے علاوہ دلشان مدھوشنکا اور دشوون شناکا نے 2-2 وکٹیں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ مہیش ٹکشنا اور کرونا چامیکارتنے نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: