உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے 9 کھلاڑی ٹی-20 سیریز سے باہر، 5 نیٹ گیند بازوں کو ٹیم میں جگہ: رپورٹ

    ہندوستان کے 9 کھلاڑی ٹی-20 سیریز سے باہر، 5 نیٹ گیند بازوں کو ٹیم میں جگہ: رپورٹ

    ہندوستان کے 9 کھلاڑی ٹی-20 سیریز سے باہر، 5 نیٹ گیند بازوں کو ٹیم میں جگہ: رپورٹ

    India vs Sri Lanka, 2nd T20I: آل راونڈر کنال پانڈیا کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد کل 9 کھلاڑی ٹی-20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہیں ایشان پوریل، سندیپ واریئر، سائیں کشور، ارش دیپ سنگھ اور سمرجیت سنگھ کو بطور نیٹ گیند باز سری لنکا لے جایا گیا تھا، لیکن اب انہیں ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی-20 (India vs Sri Lanka, 2nd T20I) میچ سے خطرے کے بادل چھٹ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دوسرا ٹی-20 میچ بدھ کی رات 8 بجے ہی شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دوسرا ٹی-20 منگل کو ملتوی کر دیا گیا تھا کیونکہ ہندوستانی آل راونڈر کنال پانڈیا کورونا پازیٹیو (Krunal Pandya COVID-19 Positive) پائے گئے تھے۔ ویسے دوسرے ٹی -20 سے پہلے بڑی خبر یہ ہے کہ کنال پانڈیا سمیت کل 9 کھلاڑی ٹی-20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہیں پانچ نیٹ گیند بازوں کو ہندوستانی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ ایشان پوریل، سندیپ واریئر، سائیں کشور، ارش دیپ سنگھ اور سمرجیت سنگھ کو بطور نیٹ گیند باز سری لنکا لے جایا گیا تھا، لیکن اب انہیں ٹیم انڈیا کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

      کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، دوسرے ٹی-20 میچ میں شکھر دھون ہی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، لیکن ٹیم سے کل 9 کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں۔ ان 9 کھلاڑیوں میں کس کا نام شامل ہے، اس کی تصدیق اب تک نہیں ہو پائی ہے۔ ویسے اے این آئی کی رپورٹ کی مانیں تو پرتھوی شا، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، کرشنپا گوتم، منیش پانڈے، ایشان کشن اور کرشنپا گوتم اب ٹی-20 سیریز میں کھیلتے ہوئے نہیں دکھائی دیں گے۔ خبر یہ بھی تھی کہ شکھر دھون بھی ٹی-20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور بھونیشور کمار ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ شکھر دھون بدھ اور جمعرات کو ہونے والے ٹی -20 میچوں میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

      احتیاطاً ٹیم سے باہر ہوئے ہیں کھلاڑی

      واضح رہے کہ کنال پانڈیا منگل کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور ان کے رابطہ میں دیگر 8 کھلاڑی آئے تھے۔ اس کے بعد ان سبھی کھلاڑیوں کو آئیسولیٹ کر دیا گیا اور آرٹی- پی سی آر ٹسٹ میں یہ سبھی نگیٹیو بھی آئے۔ رپورٹ کے مطابق، احتیاطاً ان کھلاڑیوں کو بچے ہوئے 2 مقابلوں میں موقع نہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

      ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی

      اب سوال یہ ہے کہ اب دوسرے ٹی-20 میں ٹیم انڈیا کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ اگر پرتھوی شا، سوریہ کمار یادو نہیں کھیلتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دیو دتہ پڈکل اور ریتو راج گائیکواڑ کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔ وہیں نیٹ گیند بازوں میں سے بھی کسی کو ڈیبیو کرایا جاسکتا ہے۔ اب اس کی اصل جانکاری تو ٹاس کے بعد خود کپتان ہی دیں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: