اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان کے پاس ہے سیریز اپنے نام کرنے کا موقع، لیکن پلیئنگ 11 میں کرنا ہوگا تبدیلی

    ہندوستان کے پاس ہے سیریز اپنے نام کرنے کا موقع، لیکن پلیئنگ 11 میں کرنا ہوگا تبدیلی

    ہندوستان کے پاس ہے سیریز اپنے نام کرنے کا موقع، لیکن پلیئنگ 11 میں کرنا ہوگا تبدیلی

    ہندوستان اپنی جانب سے ٹاپ آرڈر سے بہتر مظاہرے کی امید کرے گا کیونکہ گل، سوریہ کمار یادو اور سنجو سیمسن وانکھیڑے میں بہتر کرنے میں ناکام رہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pune, India
    • Share this:
      ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج جمعرات کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز میں 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ ٹیم انڈیا کے پاس اب دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز میں ناقابل شکست سبقت حاصل کرنے کا موقع ہے۔ حالانکہ سنجو سیمسن کی چوٹ نے ٹیم انڈیا کو جیت کے باوجود پلیئنگ 11 میں تبدیلی کرنے کے لیے مجبور کردیا ہے۔

      پہلے میچ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے شیوم ماوی ہر طرف موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ماوی نے 22 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیے تھے۔ دوسرے میچ میں بھی سب کی نظریں ماوی پر رہے گی۔ ٹیم انڈیا اپنے بالنگ اٹیک میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ حالانکہ اگر ارشدیپ سنگھ فٹ ہوجاتے ہیں تو ہرشل پٹیل کی جگہ انہیں موقع دیا جاسکتا ہے۔

      ماوی کے علاوہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شبھمن گل نے بھی ڈیبیو کیا۔ گل صرف سات ہی رن بناسکے اور ٹیم انڈیا اور ہاردک پانڈیا کو ایک بار پھر شروعاتی پہلی سلجھانے کے لیے چھوڑ دیا۔ یہاں مہاراشٹر کرکٹ سنگھ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانڈیا گل کو ایک اور موقع دینے کی امید کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ان 3 گیندبازوں کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں عمران ملک، جانیے فہرست میں کون کون ہیں شامل

      یہ بھی پڑھیں:

      سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوئے سنجو سیمسن، جتیش شرما کو ملا موقع

      ہندوستان اپنی جانب سے ٹاپ آرڈر سے بہتر مظاہرے کی امید کرے گا کیونکہ گل، سوریہ کمار یادو اور سنجو سیمسن وانکھیڑے میں بہتر کرنے میں ناکام رہے۔ سری لنکائی دھیمی گیندبازی کے خلاف تیز رن بنانے کی کوشش کرتے ہوئے آوٹ ہوگئے۔ ان کا شاٹ سلیکشن ان کے مطابق نہیں تھا اور ٹیم مینجمنٹ پونے میں ان سے بہتر کوشش کی امید کرے گا کیونکہ اس سے ہندوستان کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست سبقت لینے میں مدد ملے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: