اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL 3rd ODI: سری لنکا نے تیسرا ونڈے جیت لیا، ہندوستان نے سیریز اپنے نام کر لی

    بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی اننگ 43.1 اوور میں 225 رن پر سمٹ گئی۔ اس کے لئے پرتھوی شا نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے جبکہ سنجو سیمسن نے 46 رنوں کا تعاون دیا۔ ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت سری لنکا کو جیت کے لئے 227 رنوں کا ہدف ملا، جسے اس نے 39 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکائی ٹیم نے بارش سے متاثرہ تیسرے ونڈے (IND vs SL 3rd ODI) میں ہندوستان کو جمعہ کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ حالانکہ ہندوستان نے تین میچوں کی اس سیریز کو 1-2 سے اپنے نام کیا۔ شکھر دھون (Shikhar Dhawan) نے اپنی کپتانی میں پہلی ہی سیریز میں جیت درج کی۔ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی اننگ43.1 اوور میں 225 رنوں پر سمٹ گئی۔ ڈی ایل ایس ضوابط کے تحت سری لنکا کو 47 اوور میں 227 رنوں کا ہدف ملا، جسے اسے اوشکا فرنانڈو (76) کی شاندار اننگ کی بدولت 39 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

      ہندوستانی ٹیم کے 227 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکائی ٹیم کو پہلا جھٹکا منود بھانوکا (7 رن) کے طور پر جلدی لگ گیا اور وہ 35 کے  ٹیم اسکور پر کرشنپا گوتم کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد اوشکا فرنانڈو اور بھانوکا راج پکشا (65) نے محتاط انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا اور دوسرے وکٹ کے لئے 109 رن جوڑے۔ راج پکشا نے 56 گیندوں کی اپنی شاندار اننگ میں 65 رن بنائے، جس میں 12 چوکے شامل رہے۔ راج پکشا کو ڈیبیو ونڈے کھیل رہے چیتن سکاریا نے شکار بنایا۔ اس کے بعد دھننجے ڈی سلوا (2)، چرت اسالنکا (24) اور کپتان داسن شناکا (0) جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے، لیکن فرنانڈو جمے رہے اور رن رفتار کو بھی بڑھاتے رہے۔ انہوں نے چرت اسالنکا کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 43 رن جوڑے۔

      سلامی بلے باز فرنانڈو کو راہل چہر نے پرتھوی شا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا اور وہ ٹیم کے چھٹے وکٹ کے طور پر اننگ کے 37 ویں اوور میں پویلین لوٹے۔ تب ٹیم کا اسکور حالانکہ 214 رنوں تک پہنچ چکا تھا۔ انہوں نے 98 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہندوستان کے لئے اسپنر راہل چاہرنے تین وکٹ حاصل کئے جبکہ نوجوان گیند باز چیتن سکاریا کو 2 وکٹ ملے۔ کرشنپا گوتم اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

      اس سے قبل نوجوانوں سے بھری ہندوستانی ٹیم کی اننگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور 43.1 اوور میں 225 رن ہی بناسکی۔ اس کے آخری 7 بلے باز صرف 68 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کا چوتھا وکٹ 157 رن کے اسکور پر منیش پانڈے کے طور پر گرا اور پوری ٹیم 225 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ نوجوان سلامی بلے باز پرتھوی شا، سنجو سیمسن اور سوریہ کمار یادو اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں بدلنے میں ٹیم ناکام رہی۔ اس مقابلے میں ہندوستان نے پانچ کھلاڑیوں کو ونڈے ڈیبیو کا موقع بھی دیا۔

      ہندوستانی ٹیم کے کپتان شکھر دھون نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب ہندوستان نے 23 اوور کے بعد تین وکٹ پر 123 رن بنائے تھے، تبھی بارش آگئی، جس کے سبب میچ کو 47-47 اوور کا کردیا گیا۔ بارش کے بعد کھیل شروع ہونے پر ہندوستان نے 38 رنوں کے اندر پانچ وکٹ گنوا دیئے۔ وہ مندیپ سینی (15) اور راہل چاہر کے درمیان 9 ویں وکٹ کے لئے 29 رنوں کی شراکت سے 200 کے پار پہنچ سکا۔ سری لنکا کی طرف سے لیگ اسپنر اکیلا دھننجے اور بائیں ہاتھ کے اسپنر پروین جے وکرما نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: