உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جسپریت بمراہ نے سکیورٹی کو لیکر دیا بیان، میچ کے دوران وراٹ کوہلی کے پاس پہنچ گئے تھے فینس

    India vs Sri Lanka: حالانکہ  اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد جسپریت بمراہ نے بھی حفاظتی گھیرے کے ٹوٹنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

    • Share this:
      بھارت اور سری لنکا (India vs Sri Lanka)  کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جب اختتام کے قریب تھا، تبھی آڈینس میں سے  تین لوگ سکیورٹی کا گھیرا توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ سکیورٹی کے  باہر نکالے جانے سے پہلے 3 میں سے 2 لوگ تو  سابق بھارتی کپتان وراٹ  کوہلی  (Virat kohli)  کے ساتھ سیلفی لینے میں کامیاب ہوگئے۔

      حالانکہ  اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد جسپریت بمراہ نے بھی حفاظتی گھیرے کے ٹوٹنے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ معاملہ سری لنکا کی دوسری اننگز کے چھٹے اوور سے متعلق ہے۔ جب محمد سمیع کی ڈلیوری کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑی کوسل مینڈس کی فزیو معائنہ کیا جا رہا تھا۔

      کبھی کبھی شائقین جذباتی ہو جاتے ہیں۔

      اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تین فینس میدان میں داخل ہوئے۔ وہ دو سلپس پر کھڑے وراٹ  کوہلی تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہے۔ ان میں سے ایک نے اپنا موبائل نکالا اور کوہلی سے سیلفی مانگی۔

      انگوری رنگ کے آؤٹ فٹ میں کرکٹر وراٹ کوہلی کی بیوی Anushka Sharmaکی تصویریں، فینس نے لٹایا پیار
      اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے بمراہ نے کہا کہ اس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔ ظاہر ہے سکیورٹی ایک تشویش کا مسئلہ ہے۔ اچانک ہمیں معلوم ہوا کہ تین لوگ  گراؤنڈ میں  گھس گئے ہیں۔ لیکن شکر ہے کہ افسران درمیان میں آگئے۔ بمراہ نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ اس بارے میں کیا کہنا ہے۔ کھیل کے بارے میں بہت زیادہ جنون ہے اور شائقین بعض اوقات جذباتی ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کا یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہے۔ موہالی ٹیسٹ میں بھی ایک فین  افسران کے پکڑے جانے سے پہلے ہی میدان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: