ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو ایک اور جھٹکا، ملتوی ہوگئی ایک اور سیریز

ہندوستان اور سری لنکا کے مابین رواں سال تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

  • Share this:
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو ایک اور جھٹکا، ملتوی ہوگئی ایک اور سیریز
کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو جھٹکا

کولمبو: ہندستان اور سری لنکا کے مابین رواں سال تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی -20 میچ کھیلنا تھے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایل سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئندہ ٹورنگ شیڈول کے لئے پُر عزم ہے، لیکن بورڈ کو اس کے لئے حکومت سے منظوری لینا ہوگی۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے حکومت کھلاڑیوں کو دو طرفہ سیریز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ادھر سری لنکن کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ ہندوستانی کھلاڑی مارچ سے ہی میدان سے باہر ہیں۔

ایس ایل سی نے گذشتہ ماہ بی سی سی آئی کو ایک خط لکھا تھا جس میں جون میں ہندوستان کے ساتھ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بھی اس سے انکار نہیں کیا، لیکن اس دورے کی تصدیق نہیں کی۔ ایس ایل سی نے آج واضح کیا کہ اس وقت یہ ٹور نہیں ہوگا۔


ہندوستان اور سری لنکا کے مابین رواں سال تین ونڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔
ہندوستان اور سری لنکا کے مابین رواں سال تین ونڈے اور تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کورونا وائرس کے خطرہ کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔


سری لنکا کے کھلاڑی کر رہے ہیں پریکٹس

واضح رہے کہ سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اتنے خراب نہیں ہیں، اسی لئے ان کے کھلاڑی میدان پر پریکٹس بھی کر رہے ہیں، لیکن ہندوستان میں حالات خراب ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں سے کوئی ملک سری لنکا دورے پر نہیں جا رہا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے تو اب پریکٹس کیمپ بھی نہیں لگایا ہے۔

 

 
First published: Jun 11, 2020 07:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading