உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rohit Sharma نے ٹیسٹ کپتانی کے ڈیبیو میں ہی کردی بڑی 'غلطی'، میدان میں جھکا سر، دیکھنے والوں کو نہیں ہوا یقین

    India vs Sri Lanka: روہت شرما (Rohit Sharma) نے موہالی ٹیسٹ میں 29 رنز بنائے، وہ بالکل سیٹ دکھائی دے رہے تھے لیکن جس طرح سے وہ آؤٹ ہوئے وہ واقعی ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھا۔ لہیرو کمارا نے روہت شرما کا وکٹ لیا ۔ انہوں نے روہت شرما کو شارٹ گیند پر آؤٹ کیا۔

    • Share this:
      رIndia vs Sri Lanka: موہالی ٹیسٹ (India vs Sri Lanka, 1st Test) نہ صرف وراٹ کوہلی (Virat Kohli 100th Test) کے لیے خاص ہیں۔ یہ میچ روہت شرما کے لیے بھی اتنا ہی یادگار ہے۔ روہت شرما نے موہالی میں پہلی بار ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی کمان سنبھالی۔ وہ نیلے رنگ کے بلیزر میں ٹاس کرنے آئے اور ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ روہت شرما ہندوستان کے 35 ویں ٹیسٹ کپتان اور تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے والے صرف 5ویں کھلاڑی بن گئے۔ حالانکہ کپتان کے طور پر ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی روہت شرما نے ایک بڑی غلطی کردی۔ غلطی بھی ایسی تھی کہ دیکھنے والوں کو یقین نہ آیا۔ روہت شرما نے بلے باز کے طور پر یہ غلطی کی۔ کپتان کی اننگز صرف 28 گیندوں پر ختم ہو گئی۔
      روہت شرما (Rohit Sharma) نے موہالی ٹیسٹ میں 29 رنز بنائے، وہ بالکل سیٹ دکھائی دے رہے تھے لیکن جس طرح سے وہ آؤٹ ہوئے وہ واقعی ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھا۔ لہیرو کمارا نے روہت شرما کا وکٹ لیا ۔ انہوں نے روہت شرما کو شارٹ گیند پر آؤٹ کیا۔ روہت شرما اپنا پسندیدہ پل شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ روہت شرما پوری دنیا میں اپنے پل شاٹ کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن اسی شاٹ میں سری لنکا نے انہیں پھنسا لیا۔

      روہت شرما نے یہ غلطی کیسے کی؟
      روہت شرما نے 28 گیندوں میں 29 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے اوپر تھا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ روہت شرما نے شاندار آغاز کیا اور وہ بہترین اسٹروکس بھی لگا رہے تھے لیکن جذبات میں بہنے کی وجہ سے وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جب لاہیرو کمارا میچ کا 7 واں اوور پھینکنے آئے تو روہت نے اپنے اوور میں دو چوکے لگائے۔ روہت نے لاہیرو کے اگلے اوور میں بھی ایسا ہی کیا۔ لہیرو نے روہت کو دو شارٹ گیندیں پھینکیں اور کپتان نے دونوں پر چوکا لگایا۔ اگرچہ یہ لاہیرو کی چال تھی لیکن انہوں نے ایک بار پھر روہت کو شارٹ گیند پھینکی اور اس بار ہٹ مین چوک گئے اور انہوں نے ڈیپ فائن لیگ پر سورنگا لکمل کو کیچ پکڑا دیا۔

      روہت سے غلطی ہو گئچکی ی تھی اور جب انہیں اس کا احساس ہوا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ روہت شرما کو سر جھکا کر پویلین لوٹنا پڑا۔ روہت بطور کپتان اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور یقین مانئے کہ وہ اس غلطی کے لیے خود کو کوس رہے ہوں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: