உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: شیمران کی شانداری سنچری، پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کو ملا 323 رنوں کا ہدف

    پہلے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف ویسٹ انڈیز نے بڑا اسکور کھڑا کیا ہے۔

    پہلے ونڈے میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف ویسٹ انڈیز نے بڑا اسکور کھڑا کیا ہے۔

    گوہاٹی کے برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جارہے میچ میں ٹاس ہارکربلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر322 رن بنائے۔

    • Share this:
      گوہاٹی: ہندوستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پانچ یک روزہ میچوں کے پہلے ونڈے میچ میں شیمران ہیٹ مائر کی شانداری سنچری کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے ٹیم کو 323 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ برسپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  جارہے میچ میں ٹاس ہارکربلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر322 رن بنائے۔

      دیویندر بشو (22) اورکیمرا روچ (26 رن) بناکرناٹ آوٹ رہے جبکہ کیرون پاویل نے 51 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ مہمان ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ 19 کے کل اجتماعی اسکور پرچندرپال ہیمراج کی شکل میں گرا۔  ونڈے میچوں میں ڈیبیو کرنےوالے ہیمراج نے 9 رن بنائے، انہیں محمد شمی نے بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

      شمران ہیٹ مائرنے پانچ ونڈے میچوں کی سیریزکے پہلے مقابلے میں شاندارسنچری لگائی۔ ہیٹ مائرنے محض 78 گیندوں میں 106 رن بنائے، جس میں انہوں نے 6 چھکےاور6 چوکے لگائے۔ شمران ہیٹ مائرکی بلے بازی بے حد جارحانہ رہی۔  شمران ہیٹ مائرکی جارحیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے چھکا لگاکراپنی سنچری پوری کی۔ انہوں نے ابھی محض 13 ونڈے میچ کھیلے ہیں اور وہ  3 سنچری لگاچکے ہیں۔ ہیٹ مائرنے بنگلہ دیش اورآئرلینڈ کے خلاف بھی سنچری لگائی ہے۔


      ہندوستان کی طرف سے یجویندر چہل نے 10 اووروں میں 41 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ محمد شمی اور رویندر جڈیجہ نے 2 وکٹ لئے  جبکہ ایک وکٹ کفیل احمد کو ملا جبکہ امیش یادو نے 10 اوور میں 64 رن خرچ کئے، لیکن اس کو کوئی بھی وکٹ نہیں ملا۔ ٹیم انڈیا کے تمام گیند بازمہنگے ثابت ہوئے۔
      First published: