உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 ویں سیریز جیتی، روہت شرما اب تک ہارے ہی نہیں

    ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 ویں سیریز جیتی

    ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10 ویں سیریز جیتی

    India vs West Indies 2nd T20I: ہندوستانی ٹیم نے روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے کے بعد ٹی20 سیریز بھی جیت لی ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا: روہت شرما (Rohit Sharma) کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی20 میں ویسٹ انڈیز کو (India vs West Indies) 8 رن سے ہرایا۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت بنالی ہے۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 186 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور رشبھ پنت (Rishabh Pant) نے نصف سنچری لگائی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین وکٹ پر 178 رن ہی بناسکی۔ ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10ویں دوطرفہ سیریز جیتی ہے۔ اس میں دو ٹسٹ سیریز، 4 ونڈے سیریز اور 4 ٹی20 سیریز شامل ہیں۔

      ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ روومین پاویل اور نکولس پورن کی طوفانی اننگوں کی بدولت کیریبین ٹیم اس دورے پر اپنا پہلا مقابلہ جیت لے گی۔ ان دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 100 رنوں کی شراکت کی۔ پاویل 36 گیندوں پر چار گیندوں میں چار چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 68 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ وہیں وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن 41 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 62 رن بنائے۔

      اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز ایشان کشن صرف دو رن بناکر شیلڈن کاٹریل کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ کپتان روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لئے وراٹ کوہلی کے ساتھ 49  رنوں کی شراکت کی۔ روہت شرما 19 رن بناکر روسٹن چیج کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وراٹ کوہلی پرانے رنگ میں نظر آئے۔ سابق ہندوستانی کپتان نے 41 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کے ٹی20 کیریئر کی 30ویں نصف سنچری ہے۔

      گزشتہ میچ کے ہیرو سوریہ کمار یادو نہیں چل سکے۔ اس بار طوفانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کا بلا چلا۔ رشبھ پنت نے صرف 28 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وینکٹیش ایئر نے آج فنیشر کا کردار نبھایا۔ انہوں نے 18 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اسپنر روسٹن چیج نے چار اوور میں 25 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ شیلڈن کاٹریل اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: