உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ٹیم انڈیا خاص پلان پر کرے گی کام، رشبھ پنت کا انکشاف

    ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ٹیم انڈیا خاص پلان پر کرے گی کام، رشبھ پنت کا انکشاف

    ٹی20 عالمی کپ سے پہلے ٹیم انڈیا خاص پلان پر کرے گی کام، رشبھ پنت کا انکشاف

    India vs West Indies: رشبھ پنت (Rishabh Pant) سے جب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے منصوبہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ کے بعد کہا کہ عالمی کپ میں اب بھی وقت بچا ہے، اس لئے ہمارا منصوبہ جتنا زیادہ ممکن ہو، اتنے متبادل کو آزمانے کا ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (Rishabh Pant) کا کہنا ہے کہ  8 مہینے میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup) سے پہلے ٹیم نے زیادہ سے زیادہ متبادل کو آزمانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کے ایل راہل کی غیر موجودگی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چل رہی موجودہ سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان بنائے گئے رشبھ پنت نے دوسرے مقابلے میں ہندوستان کی 8  رنوں کی جیت کے دوران تیز طرار نصف سنچری لگائی تھی۔ رشبھ پنت سے جب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے منصوبہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ عالمی کپ میں اب بھی وقت بچا ہے، اس لئے ہمارا منصوبہ جتنا زیادہ ممکن ہو، اتنے متبادل کو آزمانے کا ہے۔

      رشبھ پنت کیریبیائی ٹیم  (India vs West Indies) کے خلاف تیسرا ٹی20 میچ نہیں کھیلیں گے، کیونکہ بی سی سی آئی نے انہیں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ بایو ببل سے بریک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کون سا مقام کس کے موافق ہے اور وہ کیسے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ ہم کئی متبادل کو آزما رہے ہیں، آخر میں ٹیم کے لئے جو صحیح رہے گا، وہ آخری فیصلہ ہوگا۔

      مقام محفوظ کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے رشبھ پنت

      سیریز کے لئے جسپریت بمراہ اور محمد شمی کی تیز گیند بازی جوڑی کو آرام دیا گیا ہے۔ ان کی غیر موجودگی میں ہرشل پٹیل نے آخری اوور میں روومین پاویل کے مسلسل دو چھکوں کے باوجود اطمینا کے ساتھ ہندوستان کو جیت دلائی۔ رشبھ پنت نے کہا کہ ٹیم کا منصوبہ گیند کو آف اسٹمپ سے باہر رکھنے کا تھا۔ چوٹ سے جدوجہد کرنے والے ہاردک پانڈیا کے دستیاب نہیں ہونے کے سبب ہندوستان تیز گیند بازی آل راونڈر وینکٹیش ایئر کو فنیشر کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: