اپنا ضلع منتخب کریں۔

     یجویندر چہل نے بیاں کیا دوسرے ODI کا درد، شادی کے وقت بھی اتنا پریشر محسوس نہیں کیا

    ہندوستان اور ویسٹ انڈیز (India vs West Indies) کے درمیان جاری تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ گزشتہ کل ترینیداد میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دو گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ سے دلچسپ جیت ملی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز (India vs West Indies) کے درمیان جاری تین میچوں کی ونڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ گزشتہ کل ترینیداد میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو دو گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ سے دلچسپ جیت ملی۔ میچ کے دوران میچ کا پلڑا ہمیشہ بدلتا رہا۔

      دراصل کبھی مقابلہ ہندوستانی پالے میں آتا ہوا دکھائی دیا، تو کبھی کیریبین ٹیم کے حصے میں آسانی سے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ حالانکہ جب میچ ختم ہوا تو جیت کا سہرا ہندوستانی کھلاڑیوں کے سر پر لگا۔

      میچ ختم ہونے کے بعد 32 سالہ تجربہ کار اسپنر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) نے میچ کے ہیرو اکشر پٹیل اور اپنا پہلا ونڈے مقابلہ کھیلنے والے اویش خان کی ‘چہل ٹی وی‘ پر انٹرویو لیا۔ اس دوران انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ اس مقابلے سے متعلق اتنے پریشر میں تھے کہ انہوں نے اپنے سارے ناخن چبا ڈالے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایسا پریشر اپنی شادی کے دوران بھی محسوس نہیں ہوا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

       دھونی کی بڑھیں مشکلیں! سپریم کورٹ نے پیسے کے لین دین میں بھیجا نوٹس، جانیں پورا معاملہ 

      واضح رہے کہ گزشتہ کل ٹیم انڈیا کی جیت میں 28 سالہ آل راونڈر کھلاڑی اکشر پٹیل (Axar Patel) کا اہم تعاون رہا۔ انہوں نے ٹیم کے لئے پہلے پہل کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے ایک کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد جب انہیں بلے بازی کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو جیت دلا دی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      بس، تھوڑا انتظار اور... آرہی ہے ‘راولپنڈی ایکسپریس‘، تاریخ کا بھی ہوا انکشاف، دیکھیں ویڈیو 

      میچ ختم ہونے کے بعد انہوں نے ’چہل ٹی وی‘ پر بتایا کہ میچ میں اویش خان نے مجھے اہم مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’بھائی دیکھ اس کے بھی 10 اوور ختم ہوگئے ہیں۔ باقی تینوں کے بھی 10 اوور ختم ہوگئے، لیکن ایک گیند باز کا ایک اوور بچا رہے گا‘۔ وہیں اویش خان نے کہا، ’ہماری پارٹنر شپ اچھی رہی۔ اکشر بھائی نے مجھے کہا مار تو کھل کر۔  میں نے کہا ٹھیک ہے مارتا ہوں پھر‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: