اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND W vs AUS W: آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا ہوا اعلان، پوجا وستراکر باہر

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی سیریز کا آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی سیریز کا آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی سیریز کا آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      IND W vs AUS W: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم ہندوستانی ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستان پہنچنے والی ہے۔ ساتھ ہی اس سیریز کے لیے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیریز میں ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔ ساتھ ہی اس سیریز میں چوٹ کی وجہ سے پوجا وستراکر باہر ہو گئی ہیں۔

      سیریز کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا۔
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ساتھ ہی سیریز کا آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے تمام میچ ممبئی میں کھیلے جائیں گے، جس میں پہلے دو میچ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اور آخری تین میچ بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ساتھ ہی اس سیریز میں چوٹ کی وجہ سے پوجا وستراکر باہر ہو گئی ہیں۔


      آپ کو بتاتے چلیں کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 اگلے سال فروری کے مہینے سے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونا ہے۔ ایسے میں ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ہندوستانی ٹیم اور آسٹریلیائی ٹیم کے درمیان ہونے والی یہ سیریز دونوں کے لیے بہت اہم ہو جائے گی۔ دراصل ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا دونوں ہی ورلڈ کپ کی مضبوط دعویدار ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے اس سیریز میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: