உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگانڈا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2022 میں ہندوستان کو ملا طلائی تمغہ 

    یوگانڈا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2022 میں ہندوستان کو ملا طلائی تمغہ 

    یوگانڈا پیرا بیڈمنٹن انٹرنیشنل 2022 میں ہندوستان کو ملا طلائی تمغہ 

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے یوگانڈا میں منعقدہ پیرا بیدمنٹن انٹرنیشنل دوہزار بائیس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ اور سنگلز مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
    نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد نے یوگانڈا میں منعقدہ پیرا بیدمنٹن انٹرنیشنل دوہزار بائیس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ اور سنگلز مقابلہ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کا یہ مقابلہ بیڈمنٹن کنفیڈریشن افریقہ نے بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام  کمپالا یوگانڈا میں مؤرخہ تیرہ ستمبر دوہزار بائیس تا اٹھارہ ستمبر دوہزار بائیس میں منعقد کیا تھا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: 36 ویں قومی کھیلوں میں مہاراشٹرا اور مغربی بنگال نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ


    خالد اور اس کے ساتھی ششانک کمار نے ڈبلز مقابلے میں اپنے جاپانی حریف کو ہرایا تھا اور اس نے جاپانی حریف کے خلاف بہت کم فرق سے سنگلز مقابلہ گنوایا تھا۔ یوگانڈا میں ہندوستانی کمشنر  اے اجے کمار نے خالد اور ہندوستانی ٹیم کے دیگر اراکین کو انڈین ہائی کمیشن،کمپالا،اگانڈا میں توصیف نامے بانٹ کر ان کی ہمت افزائی کی۔ خالد دارالحکومت راجدھانی دہلی کی پیرا بیدمنٹن میں قومی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی خالد دہلی کے ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے کسی بین الاقوامی پیرا بیڈمنٹن مقابلہ جیتا ہے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے خالد کو ان کی کامیابی کے لیے مبارک باد دی اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: میتھیو ویڈ نے ہندوستان کے منہ سے چھینی جیت، آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے ہرایا


    اس سے پہلے سنگلز مقابلے میں انھوں نے چوتھے نیشنل پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں  کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور ڈبلز مقابلہ میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس مقابلہ کو پیرا اسپورٹس ایسوسی ایشن اوڈیشہ نے بھونیشور میں دسمبر دوہزار اکیس میں منعقد کیا تھا ۔ وہ دہلی کے پہلے کھلاڑی ہیں، جنھوں نے کسی قومی سطح کے پیرا بیڈ منٹن مقابلے میں کوئی تمغہ جیتاہے۔

    پی ایچ ڈی میں رجسٹریشن سے پہلے انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) میں ماسٹر اور ہندی سے ایم اے کیا تھا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: