உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھولن گوسوامی کے وداعی میچ کو ٹیم انڈیا نے بنایا یادگار... رینوکا کے ’چوکے‘ سے انگلینڈ کو دھویا

    ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز 0-3 میں کلین سوئپ کیا۔ (@BCCIWomen)

    ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز 0-3 میں کلین سوئپ کیا۔ (@BCCIWomen)

    Jhulan Goswami Farewell Match: ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے ہی سیریز اپنے نام کرلیا تھا۔ جھولن گوسوامی کا یہ آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے میزبان انگلینڈ کے سامنے 170 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جھولن گوسوامی اپنے آخری انٹرنیشنل ونڈے میں 2 وکٹ حاصل کئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ (England Women vs India Women) کو تین میچوں کی ونڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔ ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur) کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ونڈے میچ میں میزبان انگلینڈ کو 16 رنوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ ہندوستان نے اس طرح اپنی شاندار گیند باز جھولن گوسوامی (Jhulan Goswami) کو جیت سے وداعی دی، جو اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہی تھیں۔

      ہندوستانی ٹیم نے 23 سال بعد انگلینڈ کو اس کے گھر میں ونڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے 1999 میں یہ حصولیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان کی طرف سے رینوکا سنگھ نے سب سے زیادہ 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ وہیں اپنا آخری میچ کھیل رہیں جھولن گوسوامی اور راجیشور گائیکواڑ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوور میں 153 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔

      انگلینڈ کے 3 بلے باز ہی دہائی تک پہنچے

      170 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری انگلش ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ میزبان ٹیم نے بھی وقفے وقفے سے وکٹ گنوائے، جس سے ایک وقت اس کا کل اسکور 53 رنوں پر 6 وکٹ ہوگیا۔ رینوکا سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی پیش کرکے انگلینڈ کو لو اسکورننگ مقابلے میں ہرا دیا۔ انگلینڈ کے صرف 4 بلے باز ہی دہائی کا اعدادوشمار چھو سکے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: