உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND v NZ Hockey: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی جھولی میں 16 سال بعد آیا میڈل، شوٹ آوٹ میں نیوزی لینڈ کو دی شکست

    ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم (India vs New Zealand) نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمس 2022، (Commonwealth Games) میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے برانز میڈل میں گزشتہ چمپئن نیوزی لینڈ کو شوٹ آوٹ میں 1-2 شکست دی۔

    • Share this:
      نڈ کو ہرایانئی دہلی: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم (India vs New Zealand) نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمس 2022، (Commonwealth Games) میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے برانز میڈل میں گزشتہ چمپئن نیوزی لینڈ کو شوٹ آوٹ میں 1-2 شکست دی۔ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمس تاریخ میں اوور آل یہ تیسرا میڈل ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سال 2002 میں گولڈ جیتا تھا جبکہ سال 2006 میں ہندوستانی ٹیم نے سلور پر قبضہ کیا تھا۔ ہندوستان کا موجودہ کامن ویلتھ گیمس میں یہ 41واں میڈل ہے۔

      ہندوستانی ٹیم میچ کے آخری لمحوں میں 0-1 سے آگے چل رہی تھی، لیکن آخری 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اس نے مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر دے دیا۔ یہ پنالٹی اسٹروک میں بدلا اور اولیویا میری نے نیوزی لینڈ کو برابری دلا دی، جس کے بعد مقابلہ شوٹ آوٹ میں کھینچ گیا۔ ہندوستان نے شوٹ آوٹ میں صبر برقرار رکھتے ہوئے جیت درج کی۔

      متنازعہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف دل توڑنے والی شکست کے بعد اس مقابلے میں کھیل رہی ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہتر کارکردگی پیش کی اور میڈل اپنے نام کیا۔ سلیما ٹیٹے کے گول کی بدولت ہندوستان درمیانی وقت تک 0-1 سے آگے تھا۔

      اس سے پہلے، ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے شوٹ آوٹ میں 0-3 سے شکست دے کر اسے گولڈ میڈل کے مقابلے سے باہر کر دیا تھا۔ سال 2002 میں ہندوستان نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر چمپئن بنی تھی جبکہ 2006 میں ٹیم انڈیا کو فائنل میں آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔

      سویتا پونیا کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم گروپ میں چار میں سے تین میچ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔ ہندوستان نے گھانا کو 0-5 سے جبکہ ویلس کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: