ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کا یوم جمہوریہ پر خاص تحفہ، دوسرے ونڈے میں بھی وراٹ اینڈ کمپنی نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی

پہلے بلے بازوں نے شانداراسکوربنایا۔ اس کے بعد پھرگیند بازوں نے قہربرپا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریزمیں 0-2 کی سبقت حاصل کرلی۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کا یوم جمہوریہ پر خاص تحفہ، دوسرے ونڈے میں بھی وراٹ اینڈ کمپنی نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی
دوسرے ونڈے میں نیوزی لینڈ کوشکست دینے کے بعد خوشی مناتے ہوئے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی۔

نیوزی لینڈ اورہندوستان کے درمیان جاری پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔  ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازبے بس نظرآئےاورنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41 اوورمیں 234 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے ٹیم انڈیا نے دوسرا ونڈے بھی 90 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس طرح سے انڈیا نے اب 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ شانداراننگ کھیلنے والے روہت شرما کو 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا ہے۔


نیوزی لینڈ کی طرف سے بریسویل نے سب سے زیادہ 57 رنوں کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف بریسویل کے علاوہ کوئی بھی بلے بازنصف سنچری نہیں بنا سکا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے بھونیشورکماراورمحمد شمی کی قیادت میں گیند بازی اٹیک انتہائی ذمہ داری سے اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ کلدیپ یادو نے 4 وکٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ بھونیشورکمارکو دو وکٹ، یجویندرچہل کو دو وکٹ اورمحمد شمی، کیدارجادھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے ہیں۔


اس سے قبل  ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکوربنایا ہے۔  50 اوورمیں 324رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ہے۔ جو نیوزی لینڈ کے لئے حاصل کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے گیند باز صرف چاربلے بازوں کو آوٹ کرسکے۔ روہت شرما اور شکھر دھون نے اپنی شاندار نصف سنچری بناکرٹیم انڈیا کو بہترین آغازدیا۔ روہت شرما سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اورانہوں نے 87 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ شکھر دھون 66 رن بناکرآوٹ ہوئے۔


ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بلے بازوں نے درست ثابت کیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی (43) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (48 ناٹ آوٹ) اورامباتی رائیڈو (47) نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کیدار جادھو نے 10 گیندوں میں 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اننگ کے اخیر میں مہندر سنگھ دھونی اورجا دھو نے تیزی کے ساتھ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹی بولٹ اورفرگیوسن نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

ٹیم انڈیا کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ اس نے پہلے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دی تھی۔ ٹیم انڈیا کو 8 وکٹوں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیت حاصل کرنا چاہیں گی۔ ایک طرف ہندوستانی ٹیم اپنی سبقت کو 0-2 کرنا چاہے گی جبکہ نیوزی لینڈ گزشتہ شکست کا بدلہ لے کرسیریزمیں برابری کرنے کی کوشش کرے گی۔
First published: Jan 26, 2019 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading