உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شکھردھون کا ٹسٹ ٹیم میں شامل نہ کیا جانے کا درد سامنے آیا، اب کریں گے یہ کام

    ہندوستانی بلے باز شکھردھون: فائل فوٹو

    ہندوستانی بلے باز شکھردھون: فائل فوٹو

    ٹی -20 سیریزمیں مین آف دی سیریزمنتخب ہونے والے شکھردھون کو ٹسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی سلامی بلے بازشکھردھون نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورے پر 18 رکنی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پرمیں کافی مایوس تھا، لیکن اب وہ ان چیزوں کو پیچھے چھوڑچکے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پرہیں، جہاں اسے 6 دسمبرسے چارٹسٹ میچوں کی سیریزکھیلنی ہے۔

      ٹسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی منتخب کی گئی ہندوستانی ٹیم میں سلامی بلے بازشکھردھون کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے 32 سالہ بلے بازکو ٹیم سے باہررکھا ہے جبکہ شکھرنے حال ہی میں ٹوئنٹی -20 سیریزمیں اپنی شاندارکارکردگی سے مین آف دی سیریزکاخطاب حاصل کیا تھا۔
      شکھرنے "كرك انفو" سے اس سلسلے میں بات چیت کے دوران کہا کہ  "میں اس خبرسے کافی دکھی تھا کہ مجھے ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، لیکن اب میں اس سے آگے بڑھ گیا ہوں۔ میں اب خوش ہوں اوراپنے کھیل کا لطف اٹھا رہا ہوں۔ مجھے اس سے قابوپانے میں کچھ وقت تولگا، لیکن اب میں ٹریننگ کررہا ہوں اورمیری توجہ خود کوفٹ رکھنے پرہے۔ انہوں نے کہا "میں اب خوش ہوں اورجب میں خوش ہوتا ہوں توچیزیں میرے مطابق ہوتی ہیں"۔

      shikhar-dhawan
      اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنراورکیمرون بینکرافٹ جیسے کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں اس بارآسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کو مضبوط دعویدارتصورکیا جا رہا ہے۔ وراٹ کی قیادت میں دنیا کی نمبرایک رینک ٹیسٹ ٹیم ہندوستان کے پاس پہلی بارآسٹریلیا کی سرزمین پراس فارمیٹ میں سیریزجیتنے کا موقع ہے۔
      ہندوستان کی جیت کے سلسلے میں شکھردھون نے کہا "مجھے لگتا ہے کہ اس بارسیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے، لیکن ہمیں حریف ٹیم کے خلاف ہرشعبہ میں اچھی کارکردگی کرنا ہوگا۔ چاہے وہ بلے بازی ہو، گیندبازی ہو یا فیلڈنگ۔

      First published: