உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنگ لائی شکھردھون کی تین سال کی محنت، سوشل میڈیا پردھون نے دکھائی اپنی نئی صلاحیت

    شکھردھون: فائل فوٹو

    شکھردھون: فائل فوٹو

    دھون نے اسی سال ایک اورویڈیو ڈال کراس بارے میں بتایا تھا کہ وہ بانسری بجانا سیکھ رہے ہیں۔

    • Share this:
      آسٹریلیا دورے سے باہرچل رہے شکھردھون ان دنوں آسٹریلیا میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں۔ انہیں فرصت کے لمحات میں شکھردھون نے اپنے مداحوں کو اپنی خاص صلاحیت (ٹیلنٹ ) دکھائی ہے، جسے دیکھ کرمداح حیران رہ گئے۔ اپنے بلے سے گیند بازوں کی نیند اڑادینے والا یہ بلے بازالگ ہی رنگ میں نظرآیا۔

      شکھردھون نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ایک بارپھربانسری بجاتے نظرآرہے ہیں۔ شکھردھون نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پریہ ویڈیو ڈالتے ہوئے لکھا نئے سال میں وہ توجہ مرکوزکرنا چاہتے ہیں۔

      شکھردھون بالکل کسی پروفیشنل کی طرح ہی نظرآرہے ہیں۔ دھون نے اسی سال ایک اورویڈیو ڈال کراس بارے میں بتایا تھا کہ وہ بانسری بجانا سیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ دھون نے کیپشن بھی لکھا ہے۔







      View this post on Instagram


      Hoping to hit the right notes in the new year! 🎶🎶 #tuesdaythoughts #flute #music


      A post shared by Shikhar Dhawan (@shikhardofficial) on Jan 8, 2019 at 2:34am PST




       





      انہوں نے لکھا "ہائے دوستوں، میں کچھ شیئرکرنا چاہتا ہوں، جو کہ میرے دل کے بے حد قریب ہے اورمیری زندگی کا دوسرا پہلو بھی ہے۔ گزشتہ تین سالوں سے میں بانسری (میرا پسندیدہ کام) بجانا سیکھ رہا ہوں۔ مجھے میرے گرو وینوگوپال جی سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ لیکن اب بھی مجھے لمبا راستہ طے کرنا ہے... لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ میں نے شروعات کردی ہے'۔
      First published: