آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہندوستانی بلے بازوں نے بنائے یہ ’شرمناک‘ ریکارڈ

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہندوستانی بلے بازوں نے بنائے یہ ’شرمناک‘ ریکارڈ۔ فائل تصویر : AP

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہندوستانی بلے بازوں نے بنائے یہ ’شرمناک‘ ریکارڈ۔ فائل تصویر : AP

ہندوستان کے لیے وراٹ کوہلی 31 رنوں کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Visakhapatnam, India
  • Share this:
    آسٹریلیا کے خلاف وشاکھاپٹنم میں تین ونڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے مہمان ٹیم کے گیندبازوں کے سامنے پوری طرح گھٹنے ٹیک دئیے۔ ہندوستانی ٹیم کی پوری اننگ اس مقابلے میں صرف 117 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس مقابلے میں ایسا لگا، جیسے مچیل اسٹارک کی قیادت والے آسٹریلیائی گیندبازوں کا ہندوستانی بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ہندوستان کے لیے 7 بلے باز اس میچ میں دہائی کا نمبر بھی پار نہیں کرپائے۔ سوریہ کمار یادو اور شبمن گل جیسے بلے باز زیرو کے اسکور پر پویلین واپس لوٹے۔ ہندوستان کے لیے وراٹ کوہلی 31 رنوں کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز رہے۔ وہیں، ٹیم انڈیا کے اس خراب مظاہرے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نام کئی شرمناک ریکارڈ درج ہوئے ہیں۔


    آسٹریلیا کے خلاف سب سے خراب مظاہرہ
    ہندوستانی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں سب سے خراب مظاہروں میں سے ایک تھا، جب کہ گھر پر یہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کا ونڈے میں اب تک کا سب سے خراب مظاہرہ ہے۔ وشاکھاپٹنم میں ٹیم انڈیا کا صرف 117 رنوں پر سمٹ جانا، ونڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔


    ٹیم انڈیا 1981 میں سڈنی میں کھیلے گئے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف 63 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور یہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا 2000 میں سڈنی میں 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جو آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف ٹیم کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا سنچورین میں 2003 میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جب کہ 1992 میں میلبورن میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ’بٹر چکن وہ بھی بنا چکن کے‘، سامنے آیا دھونی کے کھانے کا انوکھا طریقہ

    چار بلے باز صفر کے اسکور پر آوٹ

    ہندوستانی ٹیم کے چار بلے باز وشاکھاپٹنم میں اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ اوپنرز شبمن گل، سوریہ کمار یادیو، محمد شمیع اور محمد سراج صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے ساتھ ون ڈے میں ایسا صرف 5 بار ہوا ہے جب ایک ہی اننگز میں چار بلے باز کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: