உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشانت شرما کا انکشاف- 10 ویں میں ممی نےخوب مارا تھا، بیوی کےسامنے بن جاتا ہوں ایئرانڈیا

    ایشانت شرما اوران کی اہلیہ پرتما سنگھ۔

    ایشانت شرما اوران کی اہلیہ پرتما سنگھ۔

    ایشانت نے بتایا کہ آسٹریلیا دورے پرٹسٹ سیریزمیں انہیں 'مین آف دی سیریز' منتخب کیا گیا تھا، لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ مین آف دی میچ بڑا ہوتا ہے یا مین آف دی سیریز۔ 

    • Share this:
      ہندوستانی تیزگیند بازایشانت شرما آج کرکٹ کی دنیا کے ایک بڑے نام ہیں، وہ ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازی اٹیک کےسربراہ ہیں، لیکن انہوں نے جدوجہد اورمحنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا۔ ایشانت شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویومیں بتایا کہ ان کے والد اے سی کا کام کرتےتھے۔ وہ دو ٹن کے اے سی لےکرجایا کرتے تھے۔ ان کا کام صرف 6 ماہ ہی ہوتا تھا۔ انہیں 6 مہینوں کی کمائی سے باقی کے6 ماہ کے بھی خرچ چلانے ہوتےتھے۔ انہوں نے یہ انکشاف ویب شو 'بریک فاسٹ ودھ چمپئنس' میں کیا۔

      ایشانت نےبتایا کہ ان کےوالد اوروالدہ ابھی بھی کافی نارمل ہیں، آج بھی وہ کوئی بھی چیز لینے سے پہلے پیسے پوچھتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ان کے والد صبح ساڑھے چاربجے اٹھ جاتے ہیں اورپھردوڈھائی بجے پوجا کرنے لگ جاتے ہیں، اس کے بعد ممی بھی پوجا کرتی ہیں، وہ دن میں بھی پوجا کرتے ہیں، ایشانت نےاس بارے میں بتایا 'کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ جیسے بھگوان کے پاس اورکوئی کام نہیں ہے، انہیں بس ان کی ہی سننی ہے'۔

      ایشانت شرما نے بچپن سے متعلق قصہ بتایا '10 ویں کلاس میں ممی نے بنک مارتے(کلاس چھوڑتے) ہوئے پکڑلیا۔ ممی نےٹیوشن کےلئے مجھے بھیجا، لیکن میں دوست کے گھر چلا گیا۔ پیچھےسے ممی ٹیوشن کے پیسے دینےکےلئے چلی گئیں۔ وہاں بولا کہ وہ توآیا ہی نہیں، توممی نےکہا کہ وہ توروزنکل رہا ہے۔ دوبجے ٹیوشن کا ٹائم ہوتا تھا تو3:30 -3 بجے تک میں گھرچلا جاتا تھا۔ تواس دن ممی نے پوچھا آج کیا پڑھ کرآیا، جواسکول میں پڑھاتے تھے وہ انہیں بتا دیا کرتا تھا۔

      اتنی دیرمیں ایک زورسے تھپڑپڑا، پاپا ٹی وی دیکھ رہےتھے، میں نے ان سے کہا بھائی صاحب بچالو۔ بھگوان قسم ممی نے اس دن میرے ساتھ فٹبال کھیلی تھی۔ سرپکڑا اوردیوارمیں دے مارے۔ پھرممی نے بولا تھا کہ نالائقوں کے بستے بھاری'۔ ایشانت نے بتایا کہ آسٹریلیا دورے پرٹسٹ سیریزمیں انہیں 'مین آف دی سیریز' منتخب کیا گیا تھا، لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ مین آف دی میچ بڑا ہوتا ہے یا مین آف دی سیریز'۔

      ایشانت شرما کی بیوی پرتما سنگھ باسکیٹ بال کھلاڑی ہیں۔
      ایشانت شرما کی بیوی پرتما سنگھ باسکیٹ بال کھلاڑی ہیں۔


      بقول ایشانت شرما 'جب پیسےآئے تومیں دوست کے ساتھ مال گیا۔ وہاں اسپیکرپسند آگیا تووہ لے لیا۔ وہ 42-40 ہزارکےتھے، 30 ہزارروپئے میں نے دے دیئے اورباقی کے پیسے گھر سےلینےکےلئے بول دیا۔ پاپا کومیں نےکہہ دیا کہ جواسپیکردینےآئیں گے، انہیں 12-10 ہزارروپئےدینے ہوں گے۔ انہیں لگا ڈلیوری کا چارج ہے جو دینا ہوگا۔ بعد میں انہوں نے پوچھا کہ یہ کتنےروپئےکےآئے تومیں نے بتایا کہ 42-40 ہزارکےآئے۔ انہوں نے ممی سے کہا کہ دیکھومیں اسکوٹرلینے کا سوچ رہا ہوں اوریہ اسپیکرلے آیا'۔







      View this post on Instagram


      ● THROWBACK SERIES ● (Memory 2/3) — “Meeting Pratima, 2016” Back in 2011 on 2nd March, at a local basketball tournament organised by my friend and her sister I met my lady love, @pratima0808 . She was missing out on the court as she was injured and had a plaster on her leg. She was deeply into the game and as a scorer of the match she was looking at all the gameplay and action on field. Being the chief guest at the tournament I looked at her, little did I know she was a professional basketball player, it was my friend who told me so. Soon on 09th Dec, 2016 I was lucky enough to marry her. Almost 8 years down the line, she continues to be my partner in crime, best friend and the biggest support in my life. ❤


      A post shared by Ishant Sharma (@ishant.sharma29) on May 1, 2019 at 4:54am PDT






      والد کے بارے میں ایشانت شرما نے بتایا کہ وہ جب بھی باہرسفرپرجاتے ہیں توپاپا سے پوچھتے ہیں کہ کیا لےکرآنا ہے۔ توپاپا کہتے ہیں کہ رین کوٹ لےآنا۔ انہیں رین کوٹ سے معلوم نہیں اتنا پیارکیوں ہے'۔ بیوی کے بارے میں انہوں نےبتایا کہ بیوی سے ان کی پہلی ملاقات ایک باسکیٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی۔ ایک دوست کے کہنے پروہ اس میں مہمان خصوصی بنےتھے۔ وہاں دیکھا کہ ایک خوبصورت سی لڑکی اسکوربورڈ چلارہی ہے۔ یہی ان کی کہانی شروع ہوئی۔ انہوں نےبتایا کہ بیوی کےسامنے سارے مرد 'ایئرانڈیا' بن جاتے ہیں۔

      واضح رہے کہ ایشانت شرما کی بیوی پرتما سنگھ باسکیٹ بال کھلاڑی ہیں اورہندوستانی ٹیم سےکھیل چکی ہیں۔ ان کی باقی بہنیں بھی باسکیٹ بال کی کھلاڑی ہیں۔ ایشانت شرما اورپرتما سنگھ کی پہلی ملاقات ایک باسکیٹ بال ٹورنامنٹ میں ہوئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں ایشانت شرما اورشکھردھون چیف گیسٹ تھے جبکہ پرتما زخمی ہونےکے سبب اسکوررکی ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔ آگے جاکرایشانت شرما اورپرتما سنگھ نے شادی کرلی۔
      First published: